Sunan At-Tirmidhi 1401

دیت کا بیان

1401Sunan At-Tirmidhi

اگر کوئی شخص اپنے بیٹے کو قتل کردے تو قصاص لیا جائے یا نہیں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ، وَلَا يُقْتَلُ الْوَالِدُ بِالْوَلَدِ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مَرْفُوعًا، إِلَّا مِنْ حَدِيثِ إِسْمَاعِيل بْنِ مُسْلِمٍ، وَإِسْمَاعِيل بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ قَدْ تَكَلَّمَ فِيهِ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ.

عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مسجدوں میں حدود نہیں قائم کی جائیں گی اور بیٹے کے بدلے باپ کو (قصاص میں) قتل نہیں کیا جائے گا ۔

Sayyidina Ibn Abbas (RA) reported that the Prophet ﷺ said, “The prescribed punishments are not carried out in mosques and a father is not killed for (the slaying of) his son.”

حسن، ابن ماجة (2599 و 2661)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1401
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
اس سند سے اس حدیث کو ہم صرف اسماعیل بن مسلم کی روایت سے مرفوع جانتے ہیں اور اسماعیل بن مسلم مکی کے حفظ کے سلسلے میں بعض اہل علم نے کلام کیا ہے ١ ؎۔
Notes · وضاحت
١ ؎: لیکن شواہد کی بنا پر حدیث حسن ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الحدود ٣١ (٢٥٩٩)، والدیات ٢٢ (٢٦٦١)، (تحفة الأشراف: ٥٧٤٠) (حسن )