Sunan At-Tirmidhi 1263

خرید وفروخت کا بیان

1263Sunan At-Tirmidhi

مسلمان کسی ذمی کو شراب بیچنے کے لئے نہ دے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: كَانَ عِنْدَنَا خَمْرٌ لِيَتِيمٍ، فَلَمَّا نَزَلَتْ الْمَائِدَةُ، سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ، وَقُلْتُ: إِنَّهُ لِيَتِيمٍ. فَقَالَ: أَهْرِيقُوهُ . قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوُ هَذَا، وقَالَ بِهَذَا بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ: وَكَرِهُوا أَنْ تُتَّخَذَ الْخَمْرُ خَلَّا، وَإِنَّمَا كُرِهَ مِنْ ذَلِكَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ، أَنْ يَكُونَ الْمُسْلِمُ فِي بَيْتِهِ خَمْرٌ، حَتَّى يَصِيرَ خَلَّا، وَرَخَّصَ بَعْضُهُمْ فِي خَلِّ الْخَمْرِ، إِذَا وُجِدَ قَدْ صَارَ خَلًّا أَبُو الْوَدَّاكِ اسْمُهُ: جَبْرُ بْنُ نَوْفٍ.

ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک یتیم کی شراب تھی، جب سورة المائدہ نازل ہوئی (جس میں شراب کی حرمت مذکور ہے) تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کے بارے میں پوچھا اور عرض کیا کہ وہ ایک یتیم کی ہے؟ تو آپ نے فرمایا: اسے بہا دو ۔

Sayyidina Abu Sa’eed (RA) reported that they had wine belonging to an orphan. When (the surah) al-Ma’idah was revealed (prohibiting wine,) he asked Allah’s Messenger ﷺ about it and said, “It belongs to an orphan.” He said, “Pour it out.” --------------------------------------------------------------------------------

صحيح يشهد له الحديث الآتی (1316)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 1263
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١ - ابو سعید خدری ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اور بھی سندوں سے یہ نبی اکرم ﷺ سے اسی طرح مروی ہے، ٣ - اس باب میں انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، ٤ - بعض اہل علم اسی کے قائل ہیں، یہ لوگ شراب کا سرکہ بنانے کو مکروہ سمجھتے ہیں، اس وجہ سے اسے مکروہ قرار دیا گیا ہے کہ مسلمان کے گھر میں شراب رہے یہاں تک کہ وہ سرکہ بن جائے۔ «واللہ اعلم»، ٥ - بعض لوگوں نے شراب کے سرکہ کی اجازت دی ہے جب وہ خود سرکہ بن جائے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: ٣٩٩١) (صحیح )