Sunan At-Tirmidhi 134

طہارت جو مروی ہیں رسول اللہ ﷺ سے

134Sunan At-Tirmidhi

حائضہ کوئی چیز مسجد سے لے سکتی ہے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: قَالَتْ لِيعَائِشَةُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَتْ: قُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ، قَالَ: إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ . قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَائِشَةَ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَهُوَ قَوْلُ عَامَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ، لَا نَعْلَمُ بَيْنَهُمُ اخْتِلَافًا فِي ذَلِكَ بِأَنْ لَا بَأْسَ أَنْ تَتَنَاوَلَ الْحَائِضُ شَيْئًا مِنَ الْمَسْجِدِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: مسجد سے مجھے بوریا اٹھا کر دو ، تو میں نے عرض کیا: میں حائضہ ہوں، آپ نے فرمایا: تیرا حیض تیرے ہاتھ میں نہیں ہے ۔

Qasim ibn Muhammad ﷺ reported that Sayyidah Aisha (RA) said, "Allahs Messenger ﷺ commanded me to fetch mats from the mosque. I said that I had menses. He remarked, Your menses are not on your hands."

صحيح، ابن ماجة (632)صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني: حديث نمبر 134
Imam Tirmidhi's comment · امام ترمذی
١- عائشہ ؓ کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابن عمر اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں، ٣- اکثر اہل علم کا یہی قول ہے۔ ہم اس مسئلہ میں کہ حائضہ کے مسجد سے کوئی چیز اٹھانے میں کوئی حرج نہیں ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں جانتے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحیض ٢ (٢٩٨)، سنن ابی داود/ الطہارة ١٠٤ (٢٦١)، سنن النسائی/الطہارة ١٧٣ (٢٧٢)، والحیض ١٨ (٣٨٣)، سنن ابن ماجہ/الطہارة ١٢٠ (٦٣٢)، ( تحفة الأشراف: ١٧٤٤٦)، مسند احمد (٦/٤٥، ١٠١، ١١٢، ١٤١، ١٧٣، ٢١٤، ٢٢٩، ٢٤٥)، سنن الدارمی/الطہارة ٨١ (٧٩٨) (صحیح)