أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ، قال: أَخْبَرَنِي أَبِي، قال: قالت عَائِشَةُ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّجْدَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ عِنْدِي قَطُّ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میرے پاس رسول اللہ ﷺ نے عصر کے بعد کی دو رکعت کبھی بھی نہیں چھوڑیں ١ ؎۔
It was narrated that Hisham said: "My father told me: Aishah (RA) said: The Messenger of Allah ﷺ never neglected to pray two Rakahs after Asr in my house".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 574
Notes · وضاحت
١ ؎: بہت سے علماء نے اسے نبی اکرم ﷺ کے لیے مخصوص قرار دیا ہے، کیونکہ ایک بار آپ سے ظہر کے بعد کی دونوں سنتیں فوت ہوگئی تھیں جن کی قضاء آپ نے عصر کے بعد کی تھی، پھر آپ نے اس کا التزام شروع کردیا تھا، اور قضاء کا التزام قطعی طور پر آپ ہی کے لیے مخصوص ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المواقیت ٣٣ (٥٩١)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: ١٧٣١١)، مسند احمد ٦/٥٠ (صحیح )
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب عصر کے بعد میرے پاس ہوتے تو ان دونوں رکعتوں کو پڑھتے۔
It was narrated that Abu Ishaq said: "I heard Masruq and Al-Aswad say: We bear witness that Aishah (RA) said: When the Messenger of Allah ﷺ was with me after Asr, he would pray them (these two Rakahs)".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 576
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میرے گھر میں فجر کے پہلے کی دو رکعتوں اور عصر کے بعد کی دو رکعتوں کو چھپے اور کھلے کبھی نہیں چھوڑا۔
It was narrated that Aishah (RA) said: "There are two prayers that the Messenger of Allah ﷺ never neglected to pray them in my house secretly nor publicly: Two Rakahs before Fajr and two Rakahs after Asr".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 577
ابوسلمہ ؓ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ ؓ سے ان دونوں رکعتوں کے متعلق سوال کیا جنہیں رسول اللہ ﷺ عصر کے بعد پڑھتے تھے، تو انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ انہیں عصر سے پہلے پڑھا کرتے تھے پھر آپ کسی کام میں مشغول ہوگئے یا بھول گئے تو انہیں عصر کے بعد ادا کیا، اور آپ جب کوئی نماز شروع کرتے تو اسے برقرار رکھتے۔
It was narrated from Abu Salamah that he asked Aishah (RA) about the two prostrations (Rakahs) that the Messenger of Allah ﷺ used to pray after Asr. She said: "He used to pray them before Asr, but if he got distracted or forgot them, he would pray them after Asr, and if he did a prayer he would be constant in it".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 578
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المسافرین ٥٤ (٨٣٥)، (تحفة الأشراف: ١٧٧٥٢)، مسند احمد ٦/٤٠، ٦١، ٢٤١، مسند احمد ٦/١٨٤، ١٨٨ (صحیح )
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک بار نبی اکرم ﷺ نے ان کے گھر میں عصر کے بعد دو رکعت نماز پڑھی تو انہوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: یہ وہ دو رکعتیں ہیں جنہیں میں ظہر کے بعد پڑھتا تھا تو میں انہیں نہیں پڑھ سکا، یہاں تک کہ میں نے عصر پڑھ لی ، (تو میں نے اب عصر کے بعد پڑھی ہے) ۔
It was narrated from Umm Salamah that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) once prayed two Rakahs after Asr in her house. She asked him about that and he said: "They are two Rakahs that I used to pray after Zuhr, but I got distracted and forgot them until I prayed Asr".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 579
Takhrij · تخریج
وقد أخرجہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ١٨٢٤٢)، مسند احمد ٦/ ٣٠٤، ٣١٠ (صحیح )
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ عصر سے پہلے والی دو رکعت نہیں پڑھ سکے، تو انہیں عصر کے بعد پڑھی۔
It was narrated that Umm Salamah said: "The Messenger of Allah ﷺ got distracted and did not pray the two Rakahs before Asr so he prayed them after Asr".
حسن صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 580
عمران بن حدیر کہتے ہیں: میں نے لاحق (لاحق بن حمید ابومجلز) سے سورج ڈوبنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا: عبداللہ بن زبیر ؓ یہ دو رکعتیں پڑھتے تھے، تو معاویہ ؓ نے ان سے پچھوا بھیجا کہ سورج ڈوبنے کے وقت کی یہ دونوں رکعتیں کیسی ہیں؟ تو انہوں نے بات ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کی طرف بڑھا دی، تو ام المؤمنین ام سلمہ ؓ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ عصر سے پہلے دو رکعت پڑھتے تھے تو (ایک مرتبہ) آپ انہیں نہیں پڑھ سکے، تو انہیں سورج ڈوبنے کے وقت ١ ؎ پڑھی، پھر میں نے آپ کو انہیں نہ تو پہلے پڑھتے دیکھا اور نہ بعد میں۔
Imran bin Hudair said: I asked Lahiq about the two Rakahs before sunset. He said: "Abdullah bin Az-Zubair used to pray them, and Muawiyah sent word to him asking: What are these two Rakahs at sunset? He had to refer to Umm Salamah, and Umm Salamah (RA) said: The Messenger of Allah ﷺ used to pray two Rakahs before Asr, then he was distracted and did not pray them, so he prayed them when the sun set, and I never saw him pray them before or after that".
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 581
Notes · وضاحت
١ ؎: ایسے وقت میں پڑھی جب سورج کے ڈوبنے کا وقت قریب آگ یا تھا، یہ مطلب نہیں کہ سورج ڈوبنے کے بعد پڑھی کیونکہ اس کے جواز میں کوئی اختلاف نہیں۔
ابوالخیر کہتے ہیں کہ ابوتمیم جیشانی مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے، تو میں نے عقبہ بن عامر ؓ سے کہا: انہیں دیکھئیے! یہ کون سی نماز پڑھ رہے ہیں؟ تو وہ ان کی طرف متوجہ ہوئے اور دیکھ کر بولے: یہ وہی نماز ہے جسے ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں پڑھا کرتے تھے ١ ؎۔
It was narrated from Yazid bin Abi Habib that Abu Al-Khair told him: "Abu Tamim Al-Jaishani stood up to pray two Rakahs before Maghrib, and I said to Uqbah bin Amir: Look at this man, what prayer is he praying? He turned and looked at him, and said: This is a prayer that we used to pray at the time of the Messenger of Allah ﷺ".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 582
Notes · وضاحت
١ ؎: اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھنا جائز ہی نہیں بلکہ مستحب ہے، صحیح بخاری (کے مذکورہ باب) میں عبداللہ مزنی ؓ کی روایت میں تو صلوا قبل المغرب حکم کے صیغے کے ساتھ وارد ہے، یعنی مغرب سے پہلے (نفل) پڑھو۔
عمرو بن عبسہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ کے ساتھ کون اسلام لایا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ایک آزاد اور ایک غلام ١ ؎ میں نے عرض کیا: کوئی ایسی گھڑی ہے جس میں دوسری گھڑیوں کی بنسبت اللہ تعالیٰ کا قرب زیادہ حاصل ہو ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں، رات کا آخری حصہ ہے، اس میں فجر پڑھنے تک جتنی نماز چاہو پڑھو، پھر رک جاؤ یہاں تک کہ سورج نکل آئے، اور اسی طرح اس وقت تک رکے رہو جب تک سورج ڈھال کی طرح رہے (ایوب کی روایت میں وما دامت کے بجائے فما دامت ہے) یہاں تک کہ روشنی پھیل جائے، پھر جتنی چاہو پڑھو یہاں تک کہ ستون اپنے سایہ پر کھڑا ہوجائے ٢ ؎ پھر رک جاؤ یہاں تک کہ سورج ڈھل جائے، اس لیے کہ نصف النہار (کھڑی دوپہر) میں جہنم سلگائی جاتی ہے، پھر جتنا مناسب سمجھو نماز پڑھو یہاں تک کہ عصر پڑھ لو، پھر رک جاؤ یہاں تک کہ سورج ڈوب جائے، اس لیے کہ سورج شیطان کی دونوں سینگوں کے درمیان ڈوبتا ہے، اور دونوں سینگوں کے درمیان نکلتا ہے ۔
It was narrated that Amr (RA) bin Abasah said: "I came to the Messenger of Allah,and said: who became Muslim with you? He said: Free men and slaves. I said: Is there any moment which brings one closer to Allah than another? He said: Yes, the last part of the night, so pray as much as you want until you pray Subh, then stop until the sun has risen until and it looks like a shield and (its shinning) spreads. Then pray as much as you want until an objects shadow is at its shortest, then stop until the sun passes its zenith, for Hell is stoked at midday. Then pray Asr, then stop until you pray Asr, then stop until the sun has set, for it sets between the horns of a Shaitan and rises between the horns of a Shaitan". Similar has been recorded by Muslim.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 584
Notes · وضاحت
١ ؎: آزاد سے ابوبکر ؓ اور غلام سے بلال ؓ مراد ہیں۔ ٢ ؎: یعنی سایہ کم ہوتے ہوتے صرف ستون کے نیچے رہ جائے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة ١٤٨ (١٢٥١)، ١٨٢ (١٣٦٤)، (تحفة الأشراف: ١٠٧٦٢)، مسند احمد ٤/١١١، ١١٣، ١١٤ (صحیح) (پچھلی روایت سے تقویت پا کر یہ روایت صحیح ہے، ورنہ اس سند کے اندر ” عبدالرحمن بیلمانی “ ضعیف ہیں )
جبیر بن مطعم ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اے بنی عبد مناف! تم کسی کو رات یا دن کسی بھی وقت اس گھر کا طواف کرنے، اور نماز پڑھنے سے نہ روکو ۔
It was narrated from Jubair bin Mutim that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "O Banu Abd Manaf, do not prevent anyone from circumambulating this House and praying at any time he wants of night or day".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 585
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/المناسک ٥٣ (١٨٩٤)، سنن الترمذی/الحج ٤٢ (٨٦٨)، سنن ابن ماجہ/إقامة ١٤٩ (١٢٥٤)، (تحفة الأشراف: ٣١٨٧)، مسند احمد ٤/٨٠، ٨١، ٨٤، سنن الدارمی/المناسک ٧٩ (١٩٦٧)، ویأتي عند المؤلف في المناسک ١٣٧ (برقم: ٢٩٢٧) (صحیح )
انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سورج ڈھلنے سے پہلے سفر کرتے تو عصر تک ظہر کو مؤخر کردیتے، پھر سواری سے نیچے اترتے اور جمع بین الصلاتین کرتے یعنی دونوں صلاتوں کو ایک ساتھ پڑھتے ١ ؎، اور اگر سفر کرنے سے پہلے سورج ڈھل جاتا تو ظہر پڑھ لیتے پھر سوار ہوتے۔
It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "If the Messenger of Allah ﷺ was setting out on a journey before the sun passed its zenith, he would delay Zuhr until the time of Asr, then he would stop and combine the prayer. If the sun passed its zenith before he set out, he would pray Zuhr and then set off.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 586
Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث میں سفر میں جمع بین الصلوٰتین کا جواز ثابت ہوتا ہے، احناف سفر اور حضر کسی میں جمع بین الصلوٰتین کے جواز کے قائل نہیں، ان کی دلیل ابن عباس ؓ کی روایت من جمع بين الصلاتين من غير عذر فقد أتى باباً من أبواب الکبائر ہے، لیکن یہ روایت حد درجہ ضعیف ہے، قطعاً استدلال کے قابل نہیں، اس کے برعکس سفر میں جمع بین الصلاتین پر جو روایتیں دلالت کرتی ہیں وہ صحیح ہیں، ان کی تخریج مسلم اور ان کے علاوہ اور بہت سے لوگوں نے کی ہے۔
ابوالطفیل عامر بن واثلۃ ؓ سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل ؓ نے انہیں خبر دی کہ وہ لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ تبوک کے سال نکلے، تو رسول اللہ ﷺ ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو جمع کر کے پڑھتے رہے، چناچہ آپ ﷺ نے ایک دن نماز کو مؤخر کیا، پھر نکلے اور ظہر اور عصر کو ایک ساتھ ادا کیا، پھر اندر داخل ہوئے، پھر نکلے تو مغرب اور عشاء ایک ساتھ پڑھی۔
It was narrated from Abu At-Tufail Amir bin Wathilah that Muadh bin Jabal told him that they went out with the Messenger of Allah ﷺ in the year of Tabuk, and the Messenger of Allah ﷺ was joining Zuhr and Asr, and Maghrib and Isha. He delayed the prayer one day then he went out and prayed Zuhr and Asr together, then he went in and came out again and prayed Maghrib and Isha.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 587
کثیر بن قاروندا کہتے ہیں کہ میں نے سالم بن عبداللہ سے سفر میں ان کے والد (عبداللہ بن عمر ؓ) کی نماز کے بارے میں پوچھا، نیز ہم نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ سفر کے دوران کسی نماز کو جمع کرتے تھے؟ تو انہوں نے ذکر کیا کہ صفیہ بنت ابی عبید (جو ان کے عقد میں تھیں) نے انہیں لکھا، اور وہ اپنے ایک کھیت میں تھے کہ میرا دنیا کا آخری دن اور آخرت کا پہلا دن ہے (یعنی قریب المرگ ہوں آپ تشریف لائیے) تو ابن عمر ؓ سوار ہوئے، اور ان تک پہنچنے کے لیے انہوں نے بڑی تیزی دکھائی یہاں تک کہ جب ظہر کا وقت ہوا تو مؤذن نے ان سے کہا: ابوعبدالرحمٰن! نماز پڑھ لیجئیے، لیکن انہوں نے اس کی بات کی طرف کوئی توجہ نہیں کی یہاں تک کہ جب دونوں نمازوں کا درمیانی وقت ہوگیا، تو سواری سے اترے اور بولے: تکبیر کہو، اور جب میں سلام پھیر لوں تو (پھر) تکبیر کہو، ٢ ؎ چناچہ انہوں نے نماز پڑھی، پھر سوار ہوئے یہاں تک کہ جب سورج ڈوب گیا تو ان سے مؤذن نے کہا: نماز پڑھ لیجئیے، انہوں نے کہا: جیسے ظہر اور عصر میں کیا گیا ویسے ہی کرو، پھر چل پڑے یہاں تک کہ جب ستارے گھنے ہوگئے، تو سواری سے اترے، پھر مؤذن سے کہا: تکبیر کہو، اور جب میں سلام پھیر لوں تو پھر تکبیر کہو، تو انہوں نے نماز پڑھی، پھر پلٹے اور ہماری طرف متوجہ ہوئے، اور بولے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: جب تم میں سے کسی کو ایسا معاملہ پیش آجائے جس کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو وہ اسی طرح (جمع کر کے) نماز پڑھے ۔
Kathir bin Qarawanda said: "I asked Salim bin Abdullah about how his father prayed when traveling. We asked him: Did he combine any of his prayers when traveling? He said that Safiyyah bint Abi Ubaid was married to him, and she wrote to him, when he was at some farmland of his, saying: This is the last of my days in this world, and the first day of the Hereafter". He rode quickly to go to her, and when the time for Zuhr came, the Muadhdhin said to him: "The prayer, O Abu Abdur-Rahman"! But he paid no attention to him until it was between the time for the two prayers, then he stopped and said: "Say the Iqamah and when I say the Taslim, say the Iqamah". Then he rode on again, and when the sun set the Muadhdhin said to him; "The prayer"! He said: "Do as you did for Zuhr and Asr". When the stars had appeared, he stopped and said to the Muadhdhin: "Say the Iqamah and when I say the Taslim, say the Iqamah". He prayed, then when he had finished he turned to us and said: "The Messenger of Allah ﷺ said: If any one of you has an urgent need that he fears he may miss, let him pray like this". Meaning that she was dying.
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 588
Notes · وضاحت
٢ ؎: یعنی تھوڑا سا رک کر کے جیسا کہ صحیح بخاری میں فلما يلبث حتى يقيم العشاء کے الفاظ وارد ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ٦٧٩٥)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/تقصیر الصلاة ٦ (١٠٩١)، العمرة ٢٠ (١٨٠٥)، الجھاد ١٣٦ (٣٠٠٠)، سنن ابی داود/الصلاة ٢٧٤ (١٢٠٧)، سنن الترمذی/الصلاة ٢٧٧ (٥٥٥)، مسند احمد ٢/٥١، ویأتي عند المؤلف برقم: (٥٩٨) (حسن) (متابعات سے تقویت پاکر یہ روایت حسن ہے، ورنہ اس کے راوی ” کثیر بن قاروندا “ لین الحدیث ہیں )
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ مدینہ میں ایک ساتھ آٹھ رکعت، اور سات رکعت نماز پڑھی، آپ نے ظہر کو مؤخر کیا، اور عصر میں جلدی کی، اور مغرب کو مؤخر کیا اور عشاء میں جلدی کی۔
It was narrated that Ibn Abbas (RA) said: "I prayed with the Prophet ﷺ in Al-Madinah, eight together and seven together. He delayed Zuhr and brought Asr forward, and he delayed Maghrib and brought Isha forward".
صحيح دون قوله أخر الظهر .. إلخ فإنه مدرجصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 589
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/المواقیت ١٢ (٥٤٣)، ١٨ (٥٦٢)، التھجد ٣٠ (١١٧٤)، صحیح مسلم/المسافرین ٦ (٧٠٥) سنن ابی داود/الصلاة ٢٧٤ (١٢١٤)، ” کلہم بدون قولہ: أخّر… إلخ “، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: ٥٣٧٧)، مسند احمد ١/٢٢١، ٢٢٣، ٢٧٣، ٢٨٥، ٣٦٦، ویأتی عند المؤلف برقم: ٥٩١، ٦٠٤، (صحیح) (لیکن ” أخر الظھر…إلخ “ کا ٹکڑا حدیث میں سے نہیں ہے، نسائی کے کسی راوی سے وہم ہوگیا ہے، یہ مؤلف کے سوا کسی اور کے یہاں ہے بھی نہیں، مدرج ہونے کی صراحت مسلم میں موجود ہے )
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے بصرہ میں پہلی نماز ١ ؎ (ظہر) اور عصر ایک ساتھ پڑھی، ان کے درمیان کوئی اور نماز نہیں پڑھی، اور مغرب و عشاء ایک ساتھ پڑھی ان کے درمیان کوئی اور نماز نہیں پڑھی، انہوں نے ایسا کسی مشغولیت کی بناء پر کیا، اور ابن عباس ؓ کا کہنا ہے کہ انہوں نے مدینہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ پہلی نماز (ظہر) اور عصر آٹھ رکعتیں پڑھی، ان دونوں نمازوں کے درمیان کوئی نماز فاصل نہیں تھی۔
It was narrated from Ibn Abbas (RA) that he prayed Al-Uula (Zuhr) and Asr together in Al-Basrah with nothing in between them, and he prayed Maghrib and Isha together with nothing in between them. He did that because he was busy and Ibn Abbas (RA) said that he had prayed Zuhr and Isha together with the Messenger of Allah ﷺ in Al-Madinah, eight Rakahs with nothing in between.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 590
Notes · وضاحت
١ ؎: صحابہ کرام ؓ نماز ظہر کو اولیٰ کہتے تھے کیونکہ یہی وہ پہلی نماز تھی جسے جبرائیل (علیہ السلام) نے نبی اکرم ﷺ کو پڑھائی تھی۔
قریش کے ایک شیخ اسماعیل بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ میں حمی ١ ؎ تک ابن عمر ؓ کے ساتھ رہا، جب سورج ڈوب گیا تو میں ڈرا کہ ان سے یہ کہوں کہ نماز پڑھ لیجئیے، چناچہ وہ چلتے رہے، یہاں تک کہ افق کی سفیدی اور ابتدائی رات کی تاریکی ختم ہوگئی، پھر وہ اترے اور مغرب کی تین رکعتیں پڑھیں، پھر اس کے بعد دو رکعتیں پڑھیں، پھر کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔
It was narrated that Ismail bin Abdur-Rahman, a Shaikh of the Quraish, said: "I accompanied Ibn Umar (RA) to Al-Hima. [1] When the sun set I felt too nervous to remind him of the prayer, so he went on until the light on the horizon had disappeared and it was getting dark, then he stopped and prayed Maghrib, three Rakahs, then he prayed two Rakahs immediately afterwards, then he said: This what I saw the Messenger of Allah ﷺ do". [1] A place near Madinah.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 591
Notes · وضاحت
١ ؎: مدینہ کے قریب ایک جگہ کا نام ہے۔ جہاں سرکاری جانور چرا کرتے تھے اور یہ سرکاری چراگاہ تھی۔
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ کو سفر میں چلنے کی جلدی ہوتی تو مغرب مؤخر کرتے یہاں تک کہ اس کو اور عشاء کو ایک ساتھ جمع کرتے۔
It was narrated that Az-Zuhri said: "Salim told me that his father said: I saw the Messenger of Allah ﷺ, when he was in a hurry to travel, delaying Maghrib so that he could combine it with Isha".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 592
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/تقصیر الصلاة ٦ (١٠٩١)، ١٣ (١١٠٦)، ١٤ (١١٠٩)، العمرة ٢٠ (١٨٠٥)، الجھاد ١٣٦ (٣٠٠٠)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: ٦٨٤٤)، مسند احمد ٢/٧، ٨، ٥١، ٦٣ (صحیح )