ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک شخص کو قل هو اللہ أحد پڑھتے سنا، وہ اسے باربار دہرا رہا تھا، جب صبح ہوئی تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، اور اس نے آپ سے اس کا ذکر کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ تہائی قرآن کے برابر ہے ١ ؎۔
It was narrated from Abu Saeed Al Khudri (RA) that: A man heard another man reciting "Say: He is Allah, (the) One" and repeating it. When morning came he went to the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and told him about that. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "By the One in Whose Hand is my soul, it is equal to one-third of the Quran".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 995
Notes · وضاحت
١ ؎: بعض علماء نے اس کی توضیح اس طرح کی ہے کہ علوم قرآن کی تین قسمیں ہیں، ایک توحید، دوسری تشریع، اور تیسری اخلاق، ان میں سے پہلی قسم توحید کا جامع بیان اس سورت میں موجود ہے اس لیے اسے ثلث قرآن کہا گیا ہے۔
ابوایوب خالد بن زید انصاری ؓ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: قل هو اللہ أحد تہائی قرآن ہے ۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی) کہتے ہیں: میں کسی حدیث کی اس سے زیادہ بڑی سند نہیں جانتا۔
It was narrated from Abu Ayyub that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Say: He is Allah, (the) One" is one-third of the Quran".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 996
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/فضائل القرآن ١١ (٢٨٩٦)، (تحفة الأشراف: ٣٥٠٢)، مسند احمد ٥/٤١٨، ٤١٩، سنن الدارمی/فضائل القرآن ٢٤ (٣٤٨٠) (صحیح) (پچھلی روایت سے تقویت پاکر یہ روایت بھی صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں ایک راوی مبہم ہے )
جابر ؓ کہتے ہیں کہ معاذ ؓ کھڑے ہوئے اور انہوں نے عشاء پڑھائی، تو انہوں نے قرأت لمبی کردی، تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: معاذ! کیا تم فتنہ پرداز ہو؟ معاذ! کیا تم فتنہ پرداز ہو؟ سبح اسم ربک الأعلى، والضحى اور إذا السماء انفطرت کیوں نہیں پڑھتے؟ ۔
It was narrated that Jabir said: "Muadh stood up and prayed Isha, and made it lengthy. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: Do you want to cause hardship to the people, O Muadh; do you want to cause hardship to the people O Muadh? Why didnt you recite Glorify the Name of your Lord Most High or Ad-Duha or; When the heaven is cleft asunder"?
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 997
جابر ؓ کہتے ہیں کہ معاذ بن جبل ؓ نے اپنے اصحاب کو عشاء پڑھائی تو انہوں نے قرأت ان پر طویل کردی، تو ہم میں سے ایک شخص نے نماز توڑ دی (اور الگ نماز پڑھ لی) معاذ ؓ کو اس کے متعلق بتایا گیا تو انہوں نے کہا: وہ منافق ہے، جب یہ بات اس شخص کو معلوم ہوئی، تو وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، اور معاذ ؓ نے جو کچھ کہا تھا آپ کو اس کی خبر دی، تو نبی اکرم ﷺ نے ان سے فرمایا: معاذ! کیا تم فتنہ بپا کرنا چاہتے ہو؟ جب تم لوگوں کی امامت کرو تو والشمس وضحاها، سبح اسم ربک الأعلى، والليل إذا يغشى اور اقرأ باسم ربك پڑھا کرو ۔
It was narrated that Jabir said: "Muadh bin Jabal led his companions in praying Isha and he made it lengthy. A man left, and Muadh was told about that, and he said: He is a hypocrite. When news of that reached the man, he went to the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) and told him what Muadh had said. The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said to him: Do you want to be a cause of hardship, O Muadh? When you lead the people in prayer, recite By the sun and its brightness and Glorify the Name of your Lord, the Most High and By the night as it envelopsand Read! In the Name of your Lord".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 998
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٣٦ (٤٦٥)، سنن ابن ماجہ/إقامة الدین ١٠ (٨٣٦)، ٤٨ (٩٨٦)، (تحفة الأشراف: ٢٩١٢) (صحیح )
بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نماز عشاء میں والشمس وضحاها اور اسی جیسی سورتیں پڑھتے تھے۔
It was narrated from Abdullah bin Buraidah, from his father, that: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite By the sun and its brightness and similar surahs in Isha.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 999
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ عشاء پڑھی، تو آپ ﷺ نے اس میں والتین والزیتون پڑھی۔
It was narrated that Al-Bara (RA) bin Azib said: "I prayed Al-Atamah (Isha) with the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) and he recited By the gif and the olive in it.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1000
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ، قال: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قال: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَرَأَ فِي الْعِشَاءِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى ب التِّينِ وَالزَّيْتُونِ.
براء بن عازب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک سفر میں تھے، تو آپ ﷺ نے عشاء کی پہلی رکعت میں والتین والزیتون پڑھی۔
It was narrated that Al-Bara (RA) bin Azib said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was on a journey and he recited: By the fig and the olive in the first rakah of isha ".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1001
ابو عون کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن سمرہ ؓ کو کہتے سنا کہ عمر ؓ نے سعد ؓ سے کہا: لوگ ہر بات میں تمہاری شکایت کرتے ہیں یہاں تک کہ نماز میں بھی، سعد ؓ نے کہا: میں پہلی دونوں رکعتوں میں جلد بازی نہیں کرتا ١ ؎ اور پچھلی دونوں رکعتوں میں قرأت ہلکی کرتا ہوں، میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کی پیروی میں کوئی کوتاہی نہیں کرتا، عمر ؓ نے کہا: تم سے مجھے یہی توقع ہے۔
Abu Awn said: "I heard Jabir bin Samurah say: Umar (RA) said to Saeed: "The people are complaining about everything about you, even about your prayer". Sad (RA) said: "I take my time in the first two rakahs and I make the other two shorter. I do my best to follow the example of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) in prayer". Umar said: That is what I thought about you".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1002
جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ کوفہ کے چند لوگ عمر ؓ کے پاس سعد ؓ کی شکایت لے کر آئے، اور کہنے لگے: اللہ کی قسم! یہ اچھی طرح نماز نہیں پڑھاتے، (عمر ؓ کے پوچھنے پر) سعد ؓ نے کہا: میں تو انہیں رسول اللہ ﷺ کی سی نماز پڑھاتا ہوں، اس میں ذرا بھی کمی نہیں کرتا، پہلی دونوں رکعتوں میں قرأت لمبی کرتا ہوں، اور پچھلی دونوں رکعتوں میں ہلکی کرتا ہوں، عمر ؓ نے کہا: تم سے یہی توقع ہے۔
It was narrated that Jabir bin Samurah said: "Some of the peole of Al-Khufah complained about Sad to Umar (RA). They said: By Allah, he does not pray properly. He said: I lead them in prayer as the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) did, and I do not deviate from that. I take my time in the first two rakahs and make the other two shorter. He (Umar) said: That is what I thought about you".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1003
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ میں ان سورتوں کو جانتا ہوں جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، وہ بیس سورتیں ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ دس رکعتوں میں پڑھتے تھے، پھر انہوں نے علقمہ ؓ کا ہاتھ پکڑا، اور اندر لے گئے، پھر علقمہ ؓ نکل کر باہر ہمارے پاس آئے، تو ہم نے ان سے پوچھا، تو انہوں نے ہمیں وہ سورتیں بتائیں۔
It was narrated that Abdullah (RA) said: I know the similar surahs that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite, twenty surahs in ten rakahs". Then he took Alqamahs hand and went in, then Alqamah came out and we asked him and he told us what they were.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1004
ابو وائل شفیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ ایک شخص عبداللہ بن مسعود ؓ کے پاس آ کر کہنے لگا: میں نے پوری مفصل ایک ہی رکعت میں پڑھ لی، تو انہوں نے کہا: یہ تو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہوا، مجھے وہ سورتیں معلوم ہیں جو ایک دوسرے کے مشابہ ہیں، اور جنہیں رسول اللہ ﷺ ملا کر پڑھا کرتے تھے، تو انہوں نے مفصل کی بیس سورتوں کا ذکر کیا جن میں آپ دو دو سورتیں ایک رکعت میں ملا کر پڑھا کرتے تھے۔
It was narrated that Amr bin Murrah said: "I heard Abu Wail say: "A man said in the presence of Abdullah: I recited Al-Mufassal in one rakah. He said: That is like reciting poetry. I know the similar surahs that the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite together. And he mentioned twenty surahs from Al-Mufassal, two by two in each rakah".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1005
عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: میں نے آج رات ایک رکعت میں پوری مفصل پڑھ ڈالی، تو انہوں نے کہا: یہ تو شعر کی طرح جلدی جلدی پڑھنا ہوا، لیکن رسول اللہ ﷺ حمٓ سے اخیر قرآن تک مفصل کی صرف بیس ہم مثل سورتیں ملا کر پڑھتے تھے ١ ؎۔
It was narrated from Abdullah that: A man came to him and said: "Last night I recited Al-Mufassal in one rakah". He said: "That is like reciting poetry. But the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite similar surahs, twenty surahs from Al-Mufassal, those that start with Ha-Mim".
صحيح الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1006
Notes · وضاحت
١ ؎: وہ سورتیں یہ ہیں الرحمن اور النجم کو ایک رکعت میں، اقتربت اور الحاقہ کو ایک رکعت میں الذاریات اور الطور کو ایک رکعت میں الواقع ۃ اور نون کو ایک رکعت میں، سأل اور والنازعات کو ایک رکعت میں عبس اور ویل للمطففین کو ایک رکعت میں المدثر، اور المزمل کو ایک رکعت میں، ہل أتی اور لا أقسم کو ایک رکعت میں، عم یتسألون اور المرسلات کو ایک رکعت میں، اور والشمس کورت اور الدخان کو ایک رکعت میں۔
عبداللہ بن سائب ؓ کہتے ہیں کہ میں فتح مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا، تو آپ نے کعبہ کے سامنے نماز پڑھی، اپنے جوتے اتار کر انہیں اپنی بائیں طرف رکھا، اور سورة مومنون سے قرأت شروع کی، جب موسیٰ یا عیسیٰ (علیہما السلام) کا ذکر آیا ١ ؎ تو آپ کو کھانسی آگئی، تو آپ رکوع میں چلے گئے۔
It was narrated that Abdullah bin As-Saib said: "I was with the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) on the day of the Conquest (of Makkah). He prayed in front of the Kabah. He took off his shoes and placed them to his left, and he started to recite Surat Al-Muminun. When he reached the passage that mentions Musa and Eisa, peace be upon them both, he started coughing, then he bowed".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1007
Notes · وضاحت
١ ؎: موسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر سورة مومنون آیت نمبر: ٤٥ ثم أرسلنا موسیٰ وأخاه هارون بآياتنا وسلطان مبين میں ہے، اور عیسیٰ (علیہ السلام) کا ذکر اس سے چار آیتوں کے بعد وجعلنا ابن مريم وأمه آية وآويناهما إلى ربوة ذات قرار ومعين [ المؤمنون: 50] میں ہے۔
حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک رات انہوں نے نبی اکرم ﷺ کے پہلو میں نماز پڑھی، تو آپ نے قرأت کی، آپ جب کسی عذاب کی آیت سے گزرتے تو تھوڑی دیر ٹھہرتے، اور پناہ مانگتے، اور جب کسی رحمت کی آیت سے گزرتے تو دعا کرتے ١ ؎، اور رکوع میں سبحان ربي العظيم کہتے، اور سجدے میں سبحان ربي الأعلى کہتے تھے۔
It was narrated from Hudhaifah that: He prayed beside the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) one night. He recited, and when he came to a verse that mentioned punishment, he would pause and seek refuge with Allah; if he came to a verse that mentioned mercy, he would pause for mercy. In his bowing he would say: Subhana Rabbil-Azim (Glory be to my Lord Almighty) and in his prostration he would say: Subhan Rabbil-Ala (Glory be to my Lord the Most High)".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1008
Notes · وضاحت
١ ؎: صلى إلى جنب النبي صلى الله عليه وسلم سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تہجد کی نماز تھی، اسی لیے علماء نے اسے نفل نمازوں کے ساتھ خاص قرار دیا ہے شیخ عبدالحق لمعات میں لکھتے ہیں: وهو محمول عندنا على النوافل یعنی یہ ہمارے نزدیک نوافل پر محمول ہوگا۔
حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک ہی رکعت میں تین سورتیں: بقرہ، آل عمران اور نساء پڑھیں، آپ جب بھی رحمت کی آیت سے گزرتے تو (اللہ سے) رحمت کی درخواست کرتے، اور عذاب کی آیت سے گزرتے تو (عذاب سے) اللہ کی پناہ مانگتے۔
It was narrated from Hudhaifah that: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) recited Surat Al-Baqarah, Al Imran and An-Nisa in one rakah, and he did not reach any verse that spoke of mercy but he asked Allah for it, nor any verse that spoke of punishment but he asked Allah for protection therefrom.
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1009
ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نماز میں کھڑے ہوئے یہاں تک کہ آپ نے ایک ہی آیت میں صبح کردی، وہ آیت یہ تھی: إن تعذبهم فإنهم عبادک وإن تغفر لهم فإنك أنت العزيز الحکيم یعنی اگر تو ان کو سزا دے تو یہ تیرے بندے ہیں، اور اگر تو انہیں معاف فرما دے تو تو (غالب و زبردست) ہے، اور حکیم (حکمت والا) ہے (المائدہ: ١١٨ ) ۔
Jasrah bint Dijajah said: "I heard Abu Dharr say: The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) stayed up all night repeating one verse. The verse was: If You punish them, they are Your slaves, and if You forgive them, verily, You, only You, are the All-Mighty, the All-Wise".
حسنصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1010
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الإقامة ١٧٩ (١٣٥٠)، (تحفة الأشراف: ١٢٠١٢)، مسند احمد ٥/١٥٦، ١٧٠، ١٧٧ (حسن )
عبداللہ بن عباس ؓ آیت کریمہ: ولا تجهر بصلاتک ولا تخافت بها کے سلسلے میں کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو اس وقت رسول اللہ ﷺ مکہ میں چھپے رہتے تھے، جب رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام ؓ کو نماز پڑھاتے تو اپنی آواز بلند کرتے، (ابن منیع کی روایت میں ہے: قرآن زور سے پڑھتے) جب مشرکین آپ کی آواز سنتے تو قرآن کو اور جس نے اسے نازل کیا ہے اسے، اور جو لے کر آیا ہے اسے سب کو برا بھلا کہتے، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم ﷺ سے کہا: اے محمد! اپنی نماز یعنی اپنی قرأت کو بلند نہ کریں کہ مشرکین سنیں تو قرآن کو برا بھلا کہیں، اور نہ اسے اتنی پست آواز میں پڑھیں کہ آپ کے ساتھی سن ہی نہ سکیں، بلکہ ان دونوں کے بیچ کا راستہ اختیار کریں۔
It was narrated that Ibn Abbas (RA) said: Concerning the saying of Allah, the Mighty and Sublime: "And offer your salah (prayer) neither aloud nor in a low voice"- It was revealed when the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) was still (preaching) in secret in Makkah. When he led his companions in prayer, he would raise his voice" -(One of the narrators) Ibn Mani said: He would recite the Quran out loud"- "And when the idolators heard his voice they would insult the Quran, and the One Who revealed it, and the one who brought it. So Allah, the Mighty and Sublime, said to His Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم): And offer your salah (prayer) neither aloud that is, such that the idolators can hear your recitation and insult the Quran; nor in a low voice, so that your companions cannot hear; but follow a way between."
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1011
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ قرآن بلند آواز سے پڑھتے تھے، تو جب مشرک آپ کی آواز سنتے تو وہ قرآن کو اور اسے لے کر آنے والے کو برا بھلا کہتے، تو نبی اکرم ﷺ قرآن کو اتنی پست آواز سے پڑھنے لگے کہ آپ کے ساتھی بھی نہیں سن پاتے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ولا تجهر بصلاتک ولا تخافت بها وابتغ بين ذلک سبيلا یعنی اے محمد! نہ اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھیں، اور نہ بہت پست آواز سے بلکہ ان کے بیچ کا راستہ اختیار کریں (بنی اسرائیل: ١١٠ ) ۔
It was narrated that Ibn Abbas (RA) said: "The Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) used to raise his voice when reciting Quran, and when the idolaters heard his voice they would insult the Quran and the one who had brought it. So the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) began to lower his voice such that his companions would not hear him. Then Allah (SWT), the Mighty and Sublime, revealed: And offer your salah (prayer) neither aloud nor in a low voice, but follow a way between".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1012
قتادہ کہتے ہیں کہ میں نے انس ؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ کی قرأت کیسی ہوتی تھی؟ تو انہوں نے کہا: آپ اپنی آواز خوب کھینچتے تھے۔
It was narrated that Qatadah said: "I asked Anas: How did the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) recite Quran? He said: He used to elongate the sounds".
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1014