Sunan An Nasai 2981

میقاتوں سے متعلق احادیث

2981Sunan An Nasai

صفا اور مروہ کے درمیان رمل

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: سَأَلُوا ابْنَ عُمَرَ هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ؟ فَقَالَ: كَانَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ النَّاسِ، فَرَمَلُوا فَلَا أُرَاهُمْ رَمَلُوا إِلَّا بِرَمَلِهِ.

زہری کہتے ہیں کہ لوگوں نے ابن عمر ؓ سے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو صفا ومروہ کے درمیان رمل کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ لوگوں کی ایک جماعت کے درمیان تھے (میں خود تو آپ کو دیکھ نہ سکا) لیکن لوگوں نے رمل کیا تو میں یہی سمجھتا ہوں کہ آپ کے رمل کرنے کی وجہ سے ہی لوگوں نے رمل کیا۔

It was narrated that Az Zuhri said: “They asked Ibn ‘Umar (RA): ‘Did you see the Messenger of Allah ﷺ walk rapidly between As-Safa and Al-Marwah?’ He said: ‘He was among a group of people and they walked rapidly, and I think they went at the same pace as him.” (Da’if)

ضعيف الإسنادصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 2978
Takhrij · تخریج
تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ٧٤٤٦) (ضعیف الإسناد) (زہری کا عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے سماع ثابت نہیں ہے )