Sunan An Nasai 2029

جنائز کے متعلق احادیثFunerals
صحیح

قبر کو بلند کرنے سے متعلق

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ قبر پر قبہ بنایا جائے یا اس کو اونچا کیا جائے، یا اس کو پختہ بنایا جائے، سلیمان بن موسیٰ کی روایت میں یا اس پر لکھا جائے کا اضافہ ہے ١ ؎۔

أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ، قال: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، وَأَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قال: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبْنَى عَلَى الْقَبْرِ أَوْ يُزَادَ عَلَيْهِ أَوْ يُجَصَّصَ زَادَ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَوْ يُكْتَبَ عَلَيْهِ.

It was narrated that Jabir said: "The Messenger of Allah forbade building over graves, making them larger or plastering over them." (One of two narrators) Sulaiman bin Musa added: "Or writing on them."

About this hadith: grade, notes, sources
صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 2027
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ نہی مطلق ہے، اس میں میت کا نام اور اس کی تاریخ وفات تبرک کے لیے قرآن کی آیتیں، اور اسماء حسنٰی وغیرہ لکھنا سبھی داخل ہیں اور یہ سب کچھ منع ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الجنائز ٣٢ (٩٧٠) ، سنن ابی داود/الجنائز ٧٦ (٣٢٢٥) ، سنن الترمذی/الجنائز ٥٨ (١٠٥٢) ، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٤٣ (١٥٦٢، ١٥٦٣) ، (تحفة الأشراف : ٢٢٧٤، ٢٧٩٦) ، مسند احمد ٣/٢٩٥، ٣٣٢، ٣٩٩ (صحیح )