Sunan An Nasai 1998

جنائز کے متعلق احادیث

1998Sunan An Nasai

جو کوئی نماز جنازہ ادا کرے تو اس کو کیا ثواب ہوگا؟

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قال: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ تَبِعَ جَنَازَةَ رَجُلٍ مُسْلِمٍ احْتِسَابًا فَصَلَّى عَلَيْهَا وَدَفَنَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ، وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ تُدْفَنَ فَإِنَّهُ يَرْجِعُ بِقِيرَاطٍ مِنَ الْأَجْرِ.

ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص طلب ثواب کے لیے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے، اور اس کی نماز جنازہ پڑھے، اور اسے دفنائے تو اس کے لیے دو قیراط (کا ثواب) ہے، اور جو (صرف) نماز جنازہ پڑھے اور دفنانے جانے سے پہلے لوٹ آئے، تو وہ ایک قیراط (ثواب) لے کر لوٹتا ہے ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah said: "Whoever follows the funeral of a Muslim man, seeking reward, and offers the prayer and buries him, will have two Qirats. And whoever offers the funeral prayer then goes back before the burial, then he returns with one Qirat of reward."

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1996
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الإیمان ٣٥ (٤٧)، (تحفة الأشراف: ١٤٤٨١)، مسند احمد ٢/٤٣٠، ٤٩٣، ویأتي عند المؤلف برقم: ٥٠٣٥ (صحیح )