وتر میں دعا کا بیان
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ، قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ: عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي الْوِتْرِ فِي الْقُنُوتِ: اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ إِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ، وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ.
حسن ؓ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے کچھ کلمات سکھائے جنہیں میں وتر کی کی قنوت میں کہتا ہوں، وہ یہ ہیں: اللہم اهدني فيمن هديت وعافني فيمن عافيت وتولني فيمن توليت و بارک لي فيما أعطيت وقني شر ما قضيت إنک تقضي ولا يقضى عليك وإنه لا يذل من واليت تبارکت ربنا وتعاليت اے اللہ! مجھے ہدایت دے، ان لوگوں میں شامل کر کے جنہیں تو نے ہدایت دی ہے، عافیت دے ان لوگوں میں شامل کر کے جنہیں تو نے عافیت دی ہے، میری نگہبانی فرمان لوگوں میں شامل کر کے جن کی تو نے نگہبانی فرمائی، اور جو تو نے دیا ہے اس میں میرے لیے برکت عطا فرما، اور جس کا تو نے فیصلہ فرما دیا ہے اس کی برائی سے مجھے بچا، اس لیے کہ تو ہی فیصلہ کرتا ہے، اور تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، اور تو جس سے دوستی کرے وہ ذلیل نہیں ہوسکتا، اے ہمارے رب! تو برکت والا اور بلند و بالا ہے ۔
It was narrated that Abu Al-Jawza said: "Al-Hasan said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) taught me some words to say in witr in Qunut: Allahumma ihdini fiman hadayta wa afini fiman afayta wa tawallani fiman tawallayta wa barik li fima atayta, wa qini sharra ma qadayta, fa innaka taqdi wa la yuqda alayk, wa innahu la yadhillu man walayta, tabarakta Rabbana wa atalayt.