رات کی نماز کس طریقہ سے ادا کی جائے؟
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قال: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ يُسْأَلُ عَنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ، فَقَالَ: مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خِفْتَ الصُّبْحَ فَأَوْتِرْ بِرَكْعَةٍ.
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو میں نے منبر پر فرماتے سنا: آپ سے رات کی صلاۃ کے بارے میں پوچھا جا رہا تھا تو آپ نے فرمایا: وہ دو دو رکعت ہے، لیکن جب تمہیں صبح ہوجانے کا خطرہ لاحق ہو تو ایک رکعت سے وتر کرلو ۔
It was narrated that Ibn Umar said: "I heard the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) on the minbar, when he was asked about prayers at night, say: "Two by two, then if you fear that dawn will come, pray witr with one rakah."