Sunan An Nasai 1270

نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث

1270Sunan An Nasai

بائیں ہاتھ کو گھٹنوں پر رکھنے سے متعلق

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ وَضَعَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَرَفَعَ أُصْبُعَهُ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ، فَدَعَا بِهَا وَيَدُهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ بَاسِطُهَا عَلَيْهَا.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز میں بیٹھتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھ لیتے، اور جو انگلی انگوٹھے سے لگی ہوتی اسے اٹھاتے، اور اس سے دعا مانگتے، اور آپ کا بایاں ہاتھ آپ کے بائیں گھٹنے پر پھیلا ہوتا تھا، (یعنی: بائیں ہتھیلی کو حلقہ بنانے کے بجائے اس کی ساری انگلیاں بائیں گھٹنے پر پھیلائے رکھتے تھے) ۔

It was narrated from Ibn Umar that: When the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) sat during the prayer, he put his hands on his knees and raised the finger that is next to the thumb, and supplicates with it, and his left hand was on his knee laid on it.

صحيحصحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 1269
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساجد ٢١ (٥٨٠)، سنن الترمذی/الصلاة ١٠٥ (٢٩٤)، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٢٧ (٩١٣)، مسند احمد ٢/١٤٧، (تحفة الأشراف: ٨١٢٨) (صحیح )