Sahih Muslim 1711

مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان

1711Sahih Muslim

نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنے اور ایک رکعت میں کچھ کھڑے ہو کر اور کچھ بیٹھ کر پڑھنے کے جواز کے بیان میں

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَحَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ کِلَاهُمَا عَنْ زَيْدٍ قَالَ حَسَنٌ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِي الضَّحَّاکُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا بَدَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَثَقُلَ کَانَ أَکْثَرُ صَلَاتِهِ جَالِسًا

محمد بن حاتم، حسن حلوانی، زید بن حباب، ضحاک بن عثمان، عبداللہ بن عروہ، حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ کا جسم مبارک بھاری اور ثقیل ہوگیا تو آپ ﷺ کثرت سے بیٹھ کر نمازیں پڑھتے تھے۔

Aisha reported: When the Messenger of Allah ﷺ grew bulky and heavy he would observe (most of his Nafl) prayers sitting.