Sahih Muslim 1710

مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان

1710Sahih Muslim

نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنے اور ایک رکعت میں کچھ کھڑے ہو کر اور کچھ بیٹھ کر پڑھنے کے جواز کے بیان میں

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَمُتْ حَتَّی کَانَ کَثِيرٌ مِنْ صَلَاتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ

محمد بن حاتم، ہارون بن عبداللہ، حجاج بن محمد، ابن جریج، عثمان بن ابی سلیمان، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ نبی ﷺ نے رحلت نہیں فرمائی یہاں تک کہ آپ ﷺ کثرت کے ساتھ بیٹھ کر نمازیں پڑھنے لگے۔ (وصال سے پہلے آپ ﷺ نے کثرت سے بیٹھ کر نمازیں پڑھیں)

Aisha reported that the Messenger of Allah ﷺ died (in this very state) that he observed most of his (Nafl) prayers in a sitting position.