Sunan Ibne-Majah

All 4,346 hadiths in order · Page 134 of 218

2658Sunan Ibne-Majah

کسی مسلمان کو کافر کے بدلے میں قتل نہ کیا جائے۔

حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ عَمْرٍو الدَّارِمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ مِنَ الْعِلْمِ لَيْسَ عِنْدَ النَّاسِ؟ قَالَ: لَا، وَاللَّهِ مَا عِنْدَنَا إِلَّا مَا عِنْدَ النَّاسِ، إِلَّا أَنْ يَرْزُقَ اللَّهُ رَجُلًا فَهْمًا فِي الْقُرْآنِ، أَوْ مَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ فِيهَا الدِّيَاتُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنْ لَا يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ.

ابوجحیفہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے علی ؓ سے عرض کیا تمہارے پاس کوئی ایسا علم ہے جو دیگر لوگوں کے پاس نہ ہو؟ وہ بولے: نہیں، اللہ کی قسم! ہمارے پاس وہی ہے جو لوگوں کے پاس ہے، ہاں مگر قرآن کی سمجھ جس کی اللہ تعالیٰ کسی کو توفیق بخشتا ہے یا وہ جو اس صحیفے میں ہے اس (صحیفے) میں ان دیتوں کا بیان ہے جو رسول اللہ ﷺ سے مروی ہیں، اور آپ کا یہ فرمان بھی ہے کہ مسلمان کو کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا۔ ١ ؎

It was narrated that Abu Juhaifah said: "I said to Ali bin Abu TaIib: Do you have any knowledge that the people do not have? He said: No, by Allah, we only know what the people know, except that Allah may bless a man with understanding of the Quran or what is in this sheet, in which are mentioned the rulings on blood money from the Messenger of Allah, and it says that a Muslim should not be killed in retaliation for the murder of a disbeliever."

Notes · وضاحت
١ ؎: امام بخاری کی روایت میں ہے کہ ابو جحیفہ ؓ نے کہا: کیا آپ کے پاس کوئی ایسی وحی ہے جو قرآن مجید میں نہ ہو؟ یعنی موجودہ قرآن میں جو سب لوگوں کے پاس ہے، اس سے شیعوں کا رد ہوتا ہے جو کہتے ہیں کہ قرآن پورا نہیں ہے اس میں سے چند سورتیں غائب ہیں، اور پورا قرآن نبی کریم ﷺ کے بعد علی مرتضی ؓ کے پاس تھا، پھر ہر ایک امام کے پاس آتا رہا یہاں تک کہ امام مہدی کے پاس آیا اور وہ غائب ہیں، جب ظاہر ہوں گے تو دنیا میں پورا قرآن پھیلے گا، معاذ اللہ یہ سب اکاذیب اور خرافات ہیں، حدیث میں علی ؓ نے قسم کھا کر بتادیا کہ ہمارے پاس وہی علم ہے جو اور لوگوں کے پاس ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/العلم ٤٠ (١١١)، الجہاد ١٧١ (٣٠٤٧)، الدیات ٢٤ (٦٩٠٣)، سنن الترمذی/الدیات ١٦ (١٤١٢)، (تحفة الأشراف: ١٠٣١١)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الدیات ١١ (٤٥٣٠)، سنن النسائی/القسامة ٥ (٤٧٣٨)، مسند احمد (١/٧٩، ١٢٢)، سنن الدارمی/الدیات ٥ (٢٤٠١) (صحیح )
2659Sunan Ibne-Majah

کسی مسلمان کو کافر کے بدلے میں قتل نہ کیا جائے۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْأَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يُقْتَلُ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ.

عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان کو کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائے گا ۔

It was narrated from Amr bin Shuaib, from his father, from his grandfather that the Messenger of Allah ﷺ said: "A Muslim should not be killed in retaliation for the murder of a disbeliever."

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الدیات ١٧ (١٤١٣)، (تحفة الأشراف: ٨٧٣٩ ألف) (حسن صحیح )
2660Sunan Ibne-Majah

کسی مسلمان کو کافر کے بدلے میں قتل نہ کیا جائے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حَنَشٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ وَلَا ذُو عَهْدٍ فِي عَهْدِهِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مومن کافر کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا ١ ؎، اور نہ وہ (کافر) جس کی حفاظت کا ذمہ لیا گیا ہو ٢ ؎۔

It was narrated from Abbas that the Prophet ﷺ said: “A believer should not be killed in retaliation for the murder of a disbeliever, and a person who has a treaty should not be killed during the time of the treaty."

Notes · وضاحت
١ ؎: یہاں کافر سے مراد حربی کافر ہے، اور اہل علم کا اجماع ہے کہ مسلمان کافر حربی کے بدلے نہ مارا جائے گا۔ ٢ ؎: جس غیر مسلم کی حفاظت کا عہد کیا جائے اس کا قتل بھی ناجائز ہے، اس لیے کہ دین اسلام میں عہدشکنی کسی حال میں جائز نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٠٣٠، ومصباح الزجاجة: ٩٣٧) (وستأتي بقیتہ برقم: ٢٦٨٣) (صحیح) (سند میں حنش حسین بن قیس ابو علی الرحبی ضعیف ہیں، لیکن حدیث شواہد کی وجہ سے صحیح ہے )
2661Sunan Ibne-Majah

والد کو اولاد کے بدلے میں قتل نہ کیا جائے

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يُقْتَلُ بِالْوَلَدِ الْوَالِدُ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: باپ بیٹے کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا ۔

It was narrated from Ibn Abbas that the Messenger of Allah ﷺ said: "A father should not be killed for his son."

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الدیات ٩ (١٤٠١)، (تحفة الأشراف: ٥٧٤٠)، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الدیات ٦ (٢٤٠٢) (صحیح )
2662Sunan Ibne-Majah

والد کو اولاد کے بدلے میں قتل نہ کیا جائے

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا يُقْتَلُ الْوَالِدُ بِالْوَلَدِ.

عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: باپ کو بیٹے کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا ۔

It was narrated from Amr bin Shu aib, from his father, from his grandfather, that Umar bin Khattab said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: A father should not be killed for his son."

Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الدیات ٩ (١٤٠٠)، (تحفة الأشراف: ١٠٥٨٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٢، ٤٩) (صحیح) (سند میں حجاج بن أرطاة ضعیف ہیں، لیکن حدیث دوسرے طریق سے صحیح ہے، ا لإ رواء: ٢٢١٤ )
2663Sunan Ibne-Majah

کیا آزاد کو غلام کے بدلے قتل کرنا درست ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ قَتَلَ عَبْدَهُ قَتَلْنَاهُ وَمَنْ جَدَعَهُ جَدَعْنَاهُ.

سمرہ بن جندب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اپنے غلام کو قتل کیا ہم اسے قتل کریں گے، اور جس نے اس کی ناک کاٹی ہم اس کی ناک کاٹیں گے ۔

It was narrated from Samurah bin Jundab that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever kills his slave, we will kill him, and whoever mutilates (his slave) we will mutilate him."

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الدیات ٧ (٤٥١٥، ٤٥١٦، ٤٥١٧)، سنن الترمذی/الدیات ١٨ (١٤١٤)، سنن النسائی/القسامة ٦ (٤٧٤٠)، ٧ (٤٧٤٣)، ١٢ (٤٧٥٧)، (تحفة الأشراف: ٤٥٨٦، ومصباح الزجاجة: ٩٣٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/١٠، ١١، ١٢)، سنن الدارمی/الدیات ٧ (٢٤٠٣) (ضعیف) (حسن بصری نے سمرہ ؓ سے یہ حدیث نہیں سنی ہے )
2664Sunan Ibne-Majah

کیا آزاد کو غلام کے بدلے قتل کرنا درست ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا ابْنُ الطَّبَّاعِ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنْ عَلِيٍّ، وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَا: قَتَلَ رَجُلٌ عَبْدَهُ عَمْدًا مُتَعَمِّدًا، فَجَلَدَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةً، وَنَفَاهُ سَنَةً وَمَحَا سَهْمَهُ مِنَ الْمُسْلِمِينَ.

عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنے غلام کو جان بوجھ کر قتل کردیا، تو رسول اللہ ﷺ نے اس کو سو کوڑے مارے، ایک سال کے لیے جلا وطن کیا، اور مسلمانوں کے حصوں میں سے اس کا حصہ ختم کردیا۔

It was narrated from Amr bin Shu aib, from his father, that his grandfather said: "A man killed his slave deliberately and with malice aforethought, so the Messenger of Allah ﷺ gave him one hundred lashes, banished him for one year, and cancelled his share from among the Muslims."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٨٦٦٣، ١٠٠٢٢، ومصباح الزجاجة: ٩٣٨) (ضعیف جدا) (سند میں اسحاق بن عبد اللہ متروک راوی ہے، اور اسماعیل بن عیاش غیر شامیوں سے روایت میں ضعیف ہیں )
2665Sunan Ibne-Majah

قاتل سے اسی طرح قصاص لیا جائے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ يَهُودِيًّا رَضَخَ رَأْسَ امْرَأَةٍ بَيْنَ حَجَرَيْنِ فَقَتَلَهَا، فَرَضَخَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ بَيْنَ حَجَرَيْنِ.

انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک عورت کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھ کر کچل ڈالا، تو رسول اللہ ﷺ نے بھی اس کے ساتھ وہی سلوک کیا ١ ؎۔

It was narrated from Anas bin Malik (RA) that a Jew crushed the head of a woman between two rocks and killed her, so the Messenger of Allah ﷺ crushed his head between two rocks.

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ بڑے پتھر سے اگر کوئی مارے جس سے آدمی مرجاتا ہے تو اس میں قصاص واجب ہوتا ہے اس لیے کہ وہ قتل عمد ہے، اس میں قصاص واجب ہوگا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوصایا ٥ (٢٧٤٦)، الطلاق ٢٤ (تعلیقاً )، الدیات ٤ (٦٨٧٦)، ٥ (٦٨٧٧)، ١٢ (٦٨٨٤)، صحیح مسلم/الحدود ٣ (١٦٧٢)، سنن ابی داود/الدیات ١٠ (٤٥٢٧ مختصراً )، سنن الترمذی/الدیات ٦ (١٣٩٤)، سنن النسائی/المحاربة ٧ (٤٠٤٩)، (تحفة الأشرا ف: ١٣٩١)، القسامة ٨ (٤٧٤٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٦٣، ١٨٣، ٢٠٣، ٢٦٧)، سنن الدارمی/الدیات ٤ (٢٤٠٠) (صحیح )
2666Sunan Ibne-Majah

قاتل سے اسی طرح قصاص لیا جائے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا، فَقَالَ لَهَا: أَقَتَلَكِ فُلَانٌ؟ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لَا، ثُمَّ سَأَلَهَا الثَّانِيَةَ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ لَا، ثُمَّ سَأَلَهَا الثَّالِثَةَ فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَنْ نَعَمْ، فَقَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ حَجَرَيْنِ.

انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک لڑکی کو اس کے زیورات کی خاطر مار ڈالا تو آپ ﷺ نے لڑکی سے (اس کی موت سے پہلے) پوچھا: کیا تجھے فلاں نے مارا ہے؟ لڑکی نے سر کے اشارہ سے کہا: نہیں، پھر آپ ﷺ نے دوسرے کے متعلق پوچھا: (کیا فلاں نے مارا ہے؟ ) دوبارہ بھی اس نے سر کے اشارے سے کہا: نہیں، پھر آپ ﷺ نے تیسرے کے متعلق پوچھا: تو اس نے سر کے اشارے سے کہا: ہاں، چناچہ رسول اللہ ﷺ نے اس یہودی کو دو پتھروں کے درمیان رکھ کر قتل کردیا ١ ؎۔

It was narrated from Anas bin Malik (RA) that a Jew killed a girl for her jewelry. He asked her (as she was dying): "Did so-and-so kill you?" and she gestured with her head to say no. Then he asked her again, and she gestured with her head to say no. He asked her a third time and she gestured with her head to say yes. So the Messenger of Allah ﷺ killed him (by crushing his head) between two rocks.

Notes · وضاحت
١ ؎: اس وجہ سے کہ یہودی نے جرم کا اقرار کیا جب پکڑا گیا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الطلاق ٢٤ (٥٢٩٥)، تعلیقاً، الدیات ٤ (٦٨٧٧)، ٥ (٦٨٧٩)، صحیح مسلم/الحدود ٣ (١٦٧٢)، سنن ابی داود/الدیات ١٠ (٤٥٢٩)، سنن النسائی/القسامة ٨ (٤٧٤٦)، (تحفة الأشراف: ١٦٣١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٧١، ٢٠٣) (صحیح )
2667Sunan Ibne-Majah

قصاص صرف تلوار سے لیا جائے

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي عَازِبٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا قَوَدَ إِلَّا بِالسَّيْفِ.

نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قصاص صرف تلوار سے ہے ۔

It was narrated from Nurnan bin Bashir that the Messenger of Allah ﷺ said: "There is no retaliation except with the sword."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١١٦٤٦، ومصباح الزجاجة: ٩٤٠) (ضعیف جدا) (سند میں جابر الجعفی ضعیف ہے، بلکہ کذاب ہے، نیز ملاحظہ ہو: الإروا: ٧ /٢٨٧ )
2668Sunan Ibne-Majah

قصاص صرف تلوار سے لیا جائے

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ، حَدَّثَنَا الْحُرُّ بْنُ مَالِكٍ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا قَوَدَ إِلَّا بِالسَّيْفِ.

ابوبکرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قصاص صرف تلوار سے ہے ۔

It was narrated from Abu Bakrah that the Messenger of Allah ﷺ said: "There is no retaliation except with the sword."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشر اف: ١١٦٦٩، ومصباح الزجاجة: ٩٣٩) (ضعیف) (سند میں مبارک بن فضالہ اور حسن بصری مدلس ہیں، اور دونوں نے روایت عنعنہ سے کی ہے، نیز حسن بصری نے ابوبکرة ؓ سے یہ حدیث نہیں سنی، نیز ملاحظہ ہو: الإرواء: ٢٢٢٩ )
2669Sunan Ibne-Majah

کوئی بھی دوسرے پر جرم نہیں کرتا (یعنی کسی کے جرم کا مواخذہ دوسرے سے نہ ہوگا)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: أَلَا لَا يَجْنِي جَانٍ إِلَّا عَلَى نَفْسِهِ، لَا يَجْنِي وَالِدٌ عَلَى وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ عَلَى وَالِدِهِ.

عمرو بن احوص ؓ کہتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع کے موقعہ پر رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: خبردار! مجرم اپنے جرم پر خود پکڑا جائے گا، (یعنی جو قصور کرے گا وہ اپنی ذات ہی پر کرے گا اور اس کا مواخذہ اسی سے ہوگا) باپ کے جرم میں بیٹا نہ پکڑا جائے گا، اور نہ بیٹے کے جرم میں باپ ۔

It was narrated from Sulaiman bin Amr bin Ahwas that his father said: I heard the Messenger of Allah ﷺ saying during the Farewell pilgrimage: "No criminal commits a crime but he brings (the punishment for that) upon himself. No father can bring punishment upon his son by his crime, and no son can bring punishment upon his father.”

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث کی شرح میں ابن الأثیر فرماتے ہیں: جنایہ: گناہ اور جرم انسان کے اس کام کا نام ہے جس پر دنیا یا آخرت میں وہ عذاب یا قصاص کا مستحق ہوتا ہے، یعنی کسی رشتہ دار یا دوسرے آدمی کو غیر کے گناہ اور جرم پر نہیں پکڑا جائے گا، تو جب کوئی جرم کرے گا تو اس پر دوسرے کو سزا نہ دی جائے گی، جیسا کہ ارشاد ہے: لا تزر وازرة وزر أخرى (سورة الأنعام: 164) کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا یعنی اللہ تعالیٰ عدل و انصاف کا پورا اہتمام فرمائے گا، اور جس نے اچھا یا برا جو کچھ کیا ہوگا، اس کے مطابق جزا و سزا دے گا، نیکی کا اچھا بدلہ اور برے کاموں پر سزا دے گا، اور ایک کا بوجھ دوسرے پر نہیں ڈالے گا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٠٦٩٤)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الفتن ٢ (٢١٥٩) (صحیح )
2670Sunan Ibne-Majah

کوئی بھی دوسرے پر جرم نہیں کرتا (یعنی کسی کے جرم کا مواخذہ دوسرے سے نہ ہوگا)

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، حَدَّثَنَا جَامِعُ بْنُ شَدَّادٍ، عَنْطَارِقٍ الْمُحَارِبِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ إِبْطَيْهِيَقُولُ: أَلَا لَا تَجْنِي أُمٌّ عَلَى وَلَدٍ أَلَا لَا تَجْنِي أُمٌّ عَلَى وَلَدٍ.

طارق محاربی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے دیکھا، یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی، آپ ﷺ فرما رہے تھے خبردار! کوئی ماں اپنے بچے کے جرم میں نہیں پکڑی جائے گی، خبردار! کوئی ماں اپنے بچے کے جرم میں نہیں پکڑی جائے گی ۔

It was narrated that Tariq AI-Muharibi said: “I saw the Messenger of Allah ﷺ raising his hands until I saw the whiteness of his armpits, saying: No child should be punished because of his mothers crime, no child should be punished because of his mothers crime.

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٤٩٩٠، ومصباح الزجاجة: ٩٤١)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/القسامة ٣٥ (٤٨٣٧) (صحیح )
2671Sunan Ibne-Majah

کوئی بھی دوسرے پر جرم نہیں کرتا (یعنی کسی کے جرم کا مواخذہ دوسرے سے نہ ہوگا)

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُرِّ، عَنِ الْخَشْخَاشِ الْعَنْبَرِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِيَ ابْنِي فَقَالَ: لَا تَجْنِي عَلَيْهِ وَلَا يَجْنِي عَلَيْكَ.

خشخاش عنبری ؓ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، میرے ساتھ میرا بیٹا بھی تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: تیری اس کے جرم پر اور اس کی تیرے جرم پر گرفت نہیں ہوگی ۔

It was narrated that Khashkhash Al-Anbari said: “I came to the Prophet ﷺ and my son was with me. He said: You will not be punished because of his crime and he will be punished because of yours."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٣٥٣٤، ومصباح الزجاجة: ٩٤٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٣٤٥، ٥/٨١) (صحیح )
2672Sunan Ibne-Majah

کوئی بھی دوسرے پر جرم نہیں کرتا (یعنی کسی کے جرم کا مواخذہ دوسرے سے نہ ہوگا)

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَوَّامِ الْقَطَّانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَجْنِي نَفْسٌ عَلَى أُخْرَى.

اسامہ بن شریک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے جرم کا ذمہ دار نہ ہوگا ۔

It was narrated from Usamah bin Sharik that the Messenger of Allah ﷺ said: "No person will be punished because of anothers crime."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأ شراف: ١٣٠، ومصباح الزجاجة: ٩٤٣) (حسن صحیح )
2673Sunan Ibne-Majah

ان چیزوں کا بیان جن میں قصاص ہے نہ دیت

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عن أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بےزبان (جانور) کا زخم بےقیمت اور بیکار ہے، کان اور کنویں میں گر کر مرجائے تو وہ بھی بیکار ہے ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that Allahs Messenger said: "The injuries caused by the beast are without liability and wells are without liability, and mines are without liability."

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جانور، کان اور کنواں کے مالک سے دیت نہیں لی جائے گی، یہ جب ہے کہ کوئی اپنی زمین میں کنواں کھودے یا مباح زمین میں راستہ میں کنواں کھودے اور کوئی اس میں گرپڑے یا دوسرے کی زمین میں کھودے تو کھودنے والا پکڑا جائے گا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الزکاة ٦٦ (١٤٩٩)، المساقاة ٣ (٢٣٥٥)، الدیات ٢٨ (٦٩١٢)، ٢٩ (٦٩١٣)، صحیح مسلم/الحدود ١١ (١٧١٠)، سنن ابی داود/الخراج ٤٠ (٣٠٨٥)، سنن الترمذی/الأحکام ٣٧ (١٣٧٧)، سنن النسائی/الزکاة ٢٨ (٢٤٩٧)، (تحفة الأشراف: ١٥١٤٧١٣١٢٨)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/العقول ١٨ (١٢)، مسند احمد (٢/٢٢٨، ٩ ٢٢، ٢٥٤، ٢٧٤، ٢٨٥، ٣١٩، ٣٨٢، ٣٨٦، ٤٠٦، ٤١١، ٤١٤، ٤٥٤، ٤٥٦، ٤٦٧، ٤٧٥، ٤٨٢، ٤٩٢، ٤٩٥، ٤٩٩، ٥٠١، ٥٠٧)، سنن الدارمی/الزکاة ٣٠ (١٧١٠) (صحیح )
2674Sunan Ibne-Majah

ان چیزوں کا بیان جن میں قصاص ہے نہ دیت

حَدَّثَنَا أَبو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ.

عمرو بن عوف ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: بےزبان (جانور) کا زخم بیکار ہے، اور کان میں گر کر مرجائے تو وہ بھی بیکار ہے ۔

Kathir bin Abdullah bin Amr bin Awf narrated from his father that his grandfather said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: The injuries caused by the beast are without liability, and mines are without liability."

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأ شراف: ١٠٧٨١، ومصباح الزجاجة: ٩٤٤) (صحیح) (کثیر بن عبد اللہ ضعیف راوی ہے، لیکن ابوہریرہ ؓ کی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے )
2675Sunan Ibne-Majah

ان چیزوں کا بیان جن میں قصاص ہے نہ دیت

حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ خَالِدٍ النُّمَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، حَدَّثَنِي إِسْحَاق بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْمَعْدِنَ جُبَارٌ، وَالْبِئْرَ جُبَارٌ، وَالْعَجْمَاءَ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْعَجْمَاءُ: الْبَهِيمَةُ مِنَ الْأَنْعَامِ وَغَيْرِهَا، وَالْجُبَارُ: هُوَ الْهَدْرُ الَّذِي لَا يُغَرَّمُ.

عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا: کان بیکار ہے اور کنواں بیکار و رائیگاں ہے، اور عجماء چوپائے وغیرہ حیوانات کو کہتے ہیں، اور جبار ایسے نقصان کو کہتے ہیں جس میں جرمانہ اور تاوان نہیں ہوتا، کنواں بیکار و رائیگاں ہے، اور بےزبان (جانور) کا زخم بیکار و رائیگاں ہے ١ ؎۔

It was narrated that Ubadahh bin Samit said: "The Messenger of Allah ﷺ ruled that there is no liability for injuries caused by falling into a mine or a well, nor those caused by a beast."

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی اس میں تاوان اور جرمانہ نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ، ابن ماجہ، (تحفة الأ شراف: ٥٠٦٣، ومصباح الزجاجة: ٩٤٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٣٢٦، ٣٢٧) (صحیح) (سند میں اسحاق بن یحییٰ اور عبادہ ؓ کے درمیان انقطاع ہے، لیکن سابقہ شاہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے )
2676Sunan Ibne-Majah

ان چیزوں کا بیان جن میں قصاص ہے نہ دیت

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: النَّارُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جَبَارٌ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آگ بیکار ہے، اور کنواں بیکار ہے ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: "(The injuries caused by) a fire are without liability and by falling into well.”

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی کسی نقصان کی صورت میں ان کا مالک ذمہ دار نہ ہوگا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الدیات ٣١ (٤٥٩٤)، (تحفة الأ شراف: ١٤٦٩٩) (صحیح )
2677Sunan Ibne-Majah

قسامت کا بیان

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ، حَدَّثَنِي أَبُو لَيْلَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ رِجَالٍ مِنْ كُبَرَاءِ قَوْمِهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةَ خَرَجَا إِلَى خَيْبَرَ مِنْ جَهْدٍ أَصَابَهُمْ فَأُتِيَ مُحَيِّصَةُ فَأُخْبِرَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ قَدْ قُتِلَ وَأُلْقِيَ فِي فَقِيرٍ أَوْ عَيْنٍ بِخَيْبَرَ فَأَتَى يَهُودَ فَقَالَ: أَنْتُمْ وَاللَّهِ قَتَلْتُمُوهُ، قَالُوا: وَاللَّهِ مَا قَتَلْنَاهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ حَتَّى قَدِمَ عَلَى قَوْمِهِ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُمْ ثُمَّ أَقْبَلَ هُوَ وَأَخُوهُ حُوَيِّصَةُ وَهُوَ أَكْبَرُ مِنْهُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ فَذَهَبَ مُحَيِّصَةُ يَتَكَلَّمُ وَهُوَ الَّذِي كَانَ بِخَيْبَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمُحَيِّصَةَ: كَبِّرْ، كَبِّرْيُرِيدُ السِّنَّ، فَتَكَلَّمَ حُوَيِّصَةُ ثُمَّ تَكَلَّمَ مُحَيِّصَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِمَّا أَنْ يَدُوا صَاحِبَكُمْ، وَإِمَّا أَنْ يُؤْذَنُوا بِحَرْبٍفَكَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ فِي ذَلِكَ، فَكَتَبُوا: إِنَّا وَاللَّهِ مَا قَتَلْنَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحُوَيِّصَةَ: وَمُحَيِّصَةَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ: تَحْلِفُونَ وَتَسْتَحِقُّونَ دَمَ صَاحِبِكُمْ؟قَالُوا: لَا، قَالَ: فَتَحْلِفُ لَكُمْ يَهُودُ؟قَالُوا: لَيْسُوا بِمُسْلِمِينَ، فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عِنْدِهِ، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةَ نَاقَةٍ حَتَّى أُدْخِلَتْ عَلَيْهِمُ الدَّارَ. فَقَالَ سَهْلٌ: فَلَقَدْ رَكَضَتْنِي مِنْهَا نَاقَةٌ حَمْرَاءُ.

سہل بن ابی حثمہ ؓ اپنی قوم کے بزرگوں سے روایت کرتے ہیں کہ عبداللہ بن سہل اور محیصہ ؓ دونوں محتاجی کی وجہ سے جو ان کو لاحق تھی (روزگار کی تلاش میں) اس یہودی بستی خیبر کی طرف نکلے، محیصہ ؓ کو خبر ملی کہ عبداللہ بن سہل ؓ قتل کر دئیے گئے ہیں، اور انہیں خیبر کے ایک گڑھے یا چشمے میں ڈال دیا گیا ہے، وہ یہودیوں کے پاس گئے، اور کہا: اللہ کی قسم، تم لوگوں نے ہی ان (عبداللہ بن سہل) کو قتل کیا ہے، وہ قسم کھا کر کہنے لگے کہ ہم نے ان کا قتل نہیں کیا ہے، اس کے بعد محیصہ ؓ خیبر سے واپس اپنی قوم کے پاس پہنچے، اور ان سے اس کا ذکر کیا، پھر وہ، ان کے بڑے بھائی حویصہ، اور عبدالرحمٰن بن سہل ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، اور محیصہ ؓ جو کہ خیبر میں تھے بات کرنے بڑھے تو آپ ﷺ نے محیصہ ؓ سے فرمایا: بڑے کا لحاظ کرو آپ ﷺ کی مراد عمر میں بڑے سے تھی چناچہ حویصہ ؓ نے گفتگو کی، اور اس کے بعد محیصہ ؓ نے، اس کے بعد رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ فرمایا: یا تو یہود تمہارے آدمی کی دیت ادا کریں ورنہ اس کو اعلان جنگ سمجھیں اور یہود کو یہ بات لکھ کر بھیج دی، انہوں نے بھی جواب لکھ بھیجا کہ اللہ کی قسم، ہم نے ان کو قتل نہیں کیا ہے، تو آپ ﷺ نے حویصہ، محیصہ اور عبدالرحمٰن ؓ سے کہا: تم قسم کھا کر اپنے ساتھی کی دیت کے مستحق ہوسکتے ہو ، انہوں نے انکار کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: پھر یہود قسم کھا کر بری ہوجائیں گے وہ کہنے لگے: وہ تو مسلمان نہیں ہیں، (کیا ان کی قسم کا اعتبار کیا جائے گا) آخر کار رسول اللہ ﷺ نے اپنے پاس سے عبداللہ بن سہل ؓ کی دیت ادا کی، اور ان کے لیے سو اونٹنیاں بھیجیں جنہیں ان کے گھر میں داخل کردیا گیا۔ سہل ؓ کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک لال اونٹنی نے مجھے لات ماری۔

It was narrated from Sahl bin Abu Hathmah from the elders of his people that Abdullah bin Sahl and Muhayyisah set out for Khaibar because of some problem that had arisen. Someone came to Muhayyisah, and he told him that AbdUllah bin Sahl had been killed and thrown into a pit or well in Khaibar. He came to the Jews and said: "By Allah, you killed him." They said: "By Allah, we did not kill him." Then he went back to his people and told them about that. Then he and his brother Huwayyisah, who was older than him, and Abdur- Rahman bin Sahl, came (to the Prophet). Muhayyisah, who was the one who had been at Khaibar, went and he began to speak, but the Messenger of Allah ﷺ said: "Let the elder speak first." So Huwayyisah spoke, then Muhayyisah spoke. The Messenger of Allah ﷺ said: "Either (the Jews) will pay the blood money for your companion, or war will be declared on them." The Messenger of Allah ﷺ sent a letter to that effect (to the Jews) and they wrote back saying: "By Allah, we did not kill him." The Messenger of Allah ﷺ said to Huwayyisah, Muhayyisah and "Abdur-Rahman: "Will you swear an oath establishing your claim to the blood money of your companion?" They said: "No." He said: "Should the Jews swear an oath for you?" They said: "They are not Muslims." So the Messenger of Allah ﷺ paid the blood money himself, and he sent one hundred she-camels to them and some of them entered the house. Sahl said: "A red she-camel from among them kicked me."

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جب قاتل کا پتہ نہ لگے تو مقتول کی دیت بیت المال سے دی جائے گی، اور مسلم نے ایک صحابی سے روایت کی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے قسامت کی دیت کو باقی رکھا اسی طریقہ پر جیسے جاہلیت کے زمانہ میں رائج تھی، اور جاہلیت میں یہی طریقہ تھا کہ مقتول کے اولیاء مدعی علیہم میں سے لوگوں کو چنتے، پھر ان کو اختیار دیتے، چاہیں وہ قسم کھا لیں چاہیں دیت ادا کریں، جیسے اس قسامت میں ہوا جو بنی ہاشم میں ہوئی، علماء نے قسامت کی کیفیت میں اختلاف کیا ہے، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ جب قاتل ایک معین جماعت میں سے ہو تو اس میں سے مقتول کا ولی قاتل کی جماعت سے لوگوں کو چن کر پچاس قسمیں کھلوائے، اگر وہ حلف اٹھا لیں تو بری ہوں گئے ورنہ ان کو دیت دینی ہوگی۔ (ملاحظہ ہو: الروضۃ الندیہ ٣ /٣٨٨)۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلح ٧ (٢٧٠٢)، الجزیة ١٢ (٣١٧٣)، الأدب ٨٩ (٦١٤٣)، الدیات ٢٢ (٦٨٩٨)، الأحکام ٣٨ (٧١٩٢)، صحیح مسلم/القسامة ١ (١٦٦٩)، سنن ابی داود/الدیات ٨ (٤٥٢٠)، ٩ (٤٥٢٣)، سنن الترمذی/الدیات ٢٣ (١٤٤٢)، سنن النسائی/القسامة ٣ (٤٧١٤)، (تحفة الأ شراف: ٤٦٤٤)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/القسامة ١ (١)، مسند احمد (٤/٢، ٣)، سنن الدارمی/الدیات ٢ (٢٣٩٨) (صحیح )