Sunan Ibne-Majah 2665

دیت کا بیان

2665Sunan Ibne-Majah

قاتل سے اسی طرح قصاص لیا جائے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ يَهُودِيًّا رَضَخَ رَأْسَ امْرَأَةٍ بَيْنَ حَجَرَيْنِ فَقَتَلَهَا، فَرَضَخَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ بَيْنَ حَجَرَيْنِ.

انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک عورت کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھ کر کچل ڈالا، تو رسول اللہ ﷺ نے بھی اس کے ساتھ وہی سلوک کیا ١ ؎۔

It was narrated from Anas bin Malik (RA) that a Jew crushed the head of a woman between two rocks and killed her, so the Messenger of Allah ﷺ crushed his head between two rocks.

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ بڑے پتھر سے اگر کوئی مارے جس سے آدمی مرجاتا ہے تو اس میں قصاص واجب ہوتا ہے اس لیے کہ وہ قتل عمد ہے، اس میں قصاص واجب ہوگا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الوصایا ٥ (٢٧٤٦)، الطلاق ٢٤ (تعلیقاً )، الدیات ٤ (٦٨٧٦)، ٥ (٦٨٧٧)، ١٢ (٦٨٨٤)، صحیح مسلم/الحدود ٣ (١٦٧٢)، سنن ابی داود/الدیات ١٠ (٤٥٢٧ مختصراً )، سنن الترمذی/الدیات ٦ (١٣٩٤)، سنن النسائی/المحاربة ٧ (٤٠٤٩)، (تحفة الأشرا ف: ١٣٩١)، القسامة ٨ (٤٧٤٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٦٣، ١٨٣، ٢٠٣، ٢٦٧)، سنن الدارمی/الدیات ٤ (٢٤٠٠) (صحیح )