Sunan Ibne-Majah 992

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

992Sunan Ibne-Majah

صفوں کو سید ھا کرنا

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ السُّوَائِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهَا، قَالَ: قُلْنَا: وَكَيْفَ تَصُفُّ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهَا؟ قَالَ: يُتِمُّونَ الصُّفُوفَ الْأُوَلَ، وَيَتَرَاصُّونَ فِي الصَّفِّ.

جابر بن سمرہ سوائی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم اس طرح صفیں کیوں نہیں باندھتے جس طرح فرشتے اپنے رب کے پاس باندھتے ہیں؟ ، ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فرشتے اپنے رب کے پاس کس طرح صف باندھتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: پہلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں، اور صف میں ایک دوسرے سے خوب مل کر کھڑے ہوتے ہیں ۔

It was narrated that Jabir bin Samurah As-Suwai said: "The Messenger of Allah ﷺ said: Will you not form your rows as the angels form their rows before their Lord? We said: How do the angels form their rows before their Lord? He said: They complete the first row and they stand close of one another in the line (leaving no gaps between one another). "

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٢٧ (٤٣٠)، سنن ابی داود/الصلاة ٩٤ (٦٦١)، سنن النسائی/الإمامة ٢٨ (٨١٧)، (تحفة الأشراف: ٢١٢٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/١٠١) (صحیح )