Sunan Ibne-Majah 985

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

985Sunan Ibne-Majah

جو لوگوں کا امام بنے تو وہ ہلکی نماز پڑھائے

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، وَحُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُوجِزُ وَيُتِمُّ الصَّلَاةَ.

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مختصر اور کامل نماز پڑھتے تھے ١ ؎۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ used to make his prayer brief but perfect." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: مختصر تو اس طور سے ہوتی کہ سورتیں بہت لمبی نہ پڑھتے، اور پوری اس طرح سے ہوتی کہ سجدہ اور قیام اور قعدہ اچھے طور سے ادا کرتے، کم سے کم سجدہ اور رکوع میں پانچ یا تین تسبیحوں کے برابر ٹھہرتے، اسی طرح رکوع سے اٹھ کر سیدھا کھڑے ہوتے، اور سمع الله لمن حمده ربنا ولک الحمد حمدا کثيرا طيبا مبارکا فيه کہتے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٣٧ (٤٦٩)، (تحفة الأشراف: ١٠١٦)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الاذان ٦٤ (٧٠٦، ٧٠٨)، سنن ابی داود/الصلاة ١٤٧ (٨٥٣)، مسند احمد (٣/١٠١)، سنن الدارمی/الصلاة ٤٦ (١٢٩٥) (صحیح )