Sunan Ibne-Majah 936

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

936Sunan Ibne-Majah

بارش کی رات میں جماعت

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، قَالَ: خَرَجْتُ فِي لَيْلَةٍ مَطِيرَةٍ، فَلَمَّا رَجَعْتُ اسْتَفْتَحْتُ، فَقَالَ أَبِي: مَنْ هَذَا؟، قَالَ: أَبُو الْمَلِيحِ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَأَصَابَتْنَا سَمَاءٌ لَمْ تَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا، فَنَادَى مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ.

ابوملیح کہتے ہیں کہ میں بارش والی رات میں (گھر سے) نکلا، جب واپس آیا تو میں نے دروازہ کھلوایا، میرے والد (اسامہ بن عمیر ھذلی ؓ) نے اندر سے پوچھا: کون؟ میں نے جواب دیا: ابوالملیح، انہوں نے کہا: ہم نے دیکھا کہ ہم حدیبیہ میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے، اور بارش ہونے لگی اور ہمارے جوتوں کے تلے بھی نہ بھیگے، اتنے میں رسول اللہ ﷺ کے منادی نے اعلان کیا: صلوا في رحالکم اپنے اپنے ٹھکانوں پر نماز پڑھ لو ١ ؎۔

It was narrated that Abu Malih said: "I went out on a rainy night (for congregational prayer), and when I came back I asked for the door to be opened. My father said: Who is this? I said: Abu MaIih. He said: We were with the Messenger of Allah ﷺ . at HUdaybiyah and it rained a little, such that the sales of our sandals did not get wet. The announcer of the Messenger of Allah ﷺ called out: Perform prayer at your camps." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: نبی اکرم ﷺ نے جماعت میں حاضر ہونا معاف کردیا تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ٢١٣ (١٠٥٧، ١٠٥٨)، سنن النسائی/الإمامة ٥١ (٨٥٥)، (تحفة الأشراف: ١٣٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٧٤، ٧٥) (صحیح )