Sunan Ibne-Majah 808

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

808Sunan Ibne-Majah

نماز میں تعوذ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، وَهَمْزِهِ وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ، قَالَ: هَمْزُهُ الْمُوتَةُ، وَنَفْثُهُ الشِّعْرُ، وَنَفْخُهُ الْكِبْرُ.

عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللهم إني أعوذ بک من الشيطان الرجيم وهمزه ونفخه ونفثه اے اللہ! میں مردود شیطان کے جنون، وسوسے اور کبر و غرور سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ راوی کہتے ہیں: ہمز سے مراد اس کا جنون ہے، نفث سے مراد شعر ہے اور نفخ سے مراد کبر و غرور ہے ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Masud that the Prophet ﷺ said:" (O Allah, I seek refuge in You from the accursed Satan, from his madness, his pride, and his poetry)." (Hasan) He said: "Ham z uhu is his madness, NaJathuhu is poetry, and Najkhuhu is pride."……

Notes · وضاحت
١ ؎: طیبی کہتے ہیں کہ اگر یہ تفسیر حدیث میں داخل ہے تو اس کے سوا دوسری تفسیر نہیں ہوسکتی، اور جو راوی نے یہ تفسیر کی ہے تو نفث سے سحر بھی مراد ہوسکتا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ومن شر النفاثات في العقد سورة الفلق: 4، اور ہمز سے شیطان کا وسوسہ بھی مراد ہوسکتا ہے، جیسے قرآن میں ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٩٣٣٢، ومصباح الزجاجة: ٣٠٢)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ١٢٢ (٧٧٥)، سنن الترمذی/المواقیت ٦٥ (٢٤٢)، مسند احمد (١/٤٠٣) (صحیح) (سند میں عطاء بن السائب اختلاط کی وجہ سے ضعیف ہیں، اور محمد بن فضیل نے ان سے اختلاط کے بعد روایت کی ہے، نیز ابو عبدالرحمن السلمی کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ابن مسعود ؓ سے نہیں سنا ہے، لیکن طرق و شواہد کی وجہ سے حدیث صحیح ہے، تراجع الألبانی: رقم: ٤٧٢ ، و الإرواء: ٢ /٥٤)۔