انسان کی آرزو اور عمر کا بیان۔
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الضَّرِيرُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَهْرَمُ ابْنُ آدَمَ وَيَشِبُّ مِنْهُ اثْنَتَانِ: الْحِرْصُ عَلَى الْمَالِ، وَالْحِرْصُ عَلَى الْعُمُرِ.
انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ابن آدم (انسان) بوڑھا ہوجاتا ہے، اور اس کی دو خواہشیں جوان ہوجاتی ہیں: مال کی ہوس، اور عمر کی زیادتی کی تمنا ۔
It was narrated from Anas that the Messenger ,of Allah ﷺ said: "The son of Adam grows old but two things remain young in him: His craving for wealth and his craving for a long life." (Sahih)
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الزکاة ٣٨ (١٠٤٧)، سنن الترمذی/الزھد ٢٨ (٢٣٣٩)، (تحفة لأشراف: ١٤٣٤)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الرقاق ٥ (٦٤٢١)، مسند احمد (٣/١١٥، ١١٩، ١٦٩، ١٩٢، ٢٥٦، ٢٧٦) (صحیح )