Sunan Ibne-Majah 4137

زہد کا بیان

4137Sunan Ibne-Majah

قناعت کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَيْسَ الْغِنَى عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ، وَلَكِنَّ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مالداری دنیاوی ساز و سامان کی زیادتی سے نہیں ہوتی، بلکہ اصل مالداری تو دل کی بےنیازی اور آسودگی ہے ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: “Richness is not an abundance of worldly goods, rather richness is contentment with one’s lot.” (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الزکاة ٤٠ (١٠٥١)، (تحفة الأشراف: ١٣٦٩٢)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الرقاق ١٥ (٦٤٤٦)، سنن الترمذی/الزھد ٤٠ (٢٣٧٣)، مسند احمد (٢/٢٤٣، ٢٦١، ٣١٥، ٤٣٨، ٤٤٣، ٥٣٩) (صحیح )