Sunan Ibne-Majah 4062

فتنوں کا بیان

4062Sunan Ibne-Majah

زمین کا دھنسنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَكُونُ فِي أُمَّتِي خَسْفٌ وَمَسْخٌ وَقَذْفٌ.

عبداللہ بن عمرو ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت میں زمین کا دھنسنا، صورتوں کا مسخ ہونا، اور آسمان سے پتھروں کی بارش کا ہونا ہوگا ۔

It was narrated from Abdullah bin Amr (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: There will be among my nation collapsing of the earth , transformations and Qadhf.(Sahih)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ،، (تحفة الأشراف: ٨٩٢٦، ومصباح الزجاجة: ١٤٣٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/١٦٣) (صحیح) (سند میں ابو الزبیر مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، ابن معین نے کہا کہ ابو الزبیر کا سماع ابن عمرو ؓ سے نہیں ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: ٤؍٣٩٤ )