Sunan Ibne-Majah 3916

خوابوں کی تعبیر کا بیان

3916Sunan Ibne-Majah

جھوٹ موٹ خواب ذکر کرنا

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ تَحَلَّمَ حُلُمًا كَاذِبًا، كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ شَعِيرَتَيْنِ، وَيُعَذَّبُ عَلَى ذَلِكَ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص جھوٹا خواب بیان کرے گا وہ اس بات کا مکلف کیا جائے گا کہ جو کے دو دانوں کے درمیان گرہ لگائے اور اس پر وہ عذاب دیا جائے گا ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Abbas that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: Whoever tells of a false dream, will be ordered ( on the Day of Resurrection) to tie two grains of barley together, and he will be punished for that.” (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ جو کے ان دو دانوں کے درمیان اس سے گرہ نہ لگ سکے گی، اس پر اس کو عذاب دیا جائے گا، حالانکہ بیداری میں بھی جھوٹ بولنا گناہ ہے، مگر خواب میں جھوٹ بولنا اس سے بھی زیادہ سخت گناہ ہے، کیونکہ خواب نبوت کے مبشرات میں سے ہے، پس اس میں جھوٹ بولنا گویا اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/التعبیر ٤٥ (٧٠٤٢)، سنن ابی داود/الأدب ٩٦ (٥٠٢٤)، سنن الترمذی/الرؤیا ٨ (٢٢٨٣)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ ٥٩ (٥٣٦١)، (تحفة الأشراف: ٥٩٨٦) وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢١٦، ٢٤١، ٢٤٦، ٣٥٠، ٣٥٩، ٣٦٠) (صحیح )