Sunan Ibne-Majah 3777

آداب کا بیان۔

3777Sunan Ibne-Majah

جس کے پاس تیر ہو تو اسے پیکان سے پکڑے۔

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: مَرَّ رَجُلٌ بِسِهَامٍ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمْسِكْ بِنِصَالِهَا، قَالَ: نَعَمْ.

سفیان بن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے کہا: کیا آپ نے جابر بن عبداللہ ؓ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس کی پیکان (نوک و پھل) تھام لو ، انہوں نے کہا: ہاں (سنا ہے) ١ ؎۔

Jabir bin Abdullah said: A man passed through the Masjid with some arrows, the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: Hold them by their heads! He said: Yes (ok). (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ حکم اس لیے ہے کہ کسی کو اس کی نوک نہ لگے کہ وہ زخمی ہوجائے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصلاة ٦٦ (٤٥١)، الفتن ٧ (٧٠٧٣)، صحیح مسلم/البر والصلة ٣٤ (٢٦١٤)، سنن ابی داود/الجہاد ٧٢ (٢٥٨٦)، سنن النسائی/المساجد ٢٦ (٧١٩)، (تحفة الأشراف: ٢٥٢٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٠٨، ٣٥٠)، سنن الدارمی/المقدمة ٥٣ (٦٥٧) (صحیح )