سوتے وقت آگ بجھا دینا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تَتْرُكُوا النَّارَ فِي بُيُوتِكُمْ حِينَ تَنَامُونَ.
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب تم سونے لگو تو اپنے گھروں میں (جلتی ہوئی) آگ مت چھوڑو ١ ؎۔
It was narrated from Salim, from his father, that the Prophet(saw) said: "Do not leave fire in your houses when you go to sleep: (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: یہ آگ چراغ کی شکل میں ہو یا سردیوں میں گرمی حاصل کرنے کی انگیٹھیاں، اور ہیٹر یا گیس کے سلنڈر ہوں تجربات و مشاہدات سے واضح ہے کہ ان کو جلتا ہوا چھوڑ کر سونا نہایت خطرناک ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الاستئذان ٤٩ (٦٢٩٣)، صحیح مسلم/الأشربة ٢١ (٢٠١٥)، سنن ابی داود/الأدب ١٧٣ (٥٢٤٦)، سنن الترمذی/الأطعمة ١٥ (١٨١٣)، (تحفة الأشراف: ٦٨١٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٧، ٤٤) (صحیح )