Sunan Ibne-Majah 3768

آداب کا بیان۔

3768Sunan Ibne-Majah

تنہائی کی کراہت۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُكُمْ مَا فِي الْوَحْدَةِ، مَا سَارَ أَحَدٌ بِلَيْلٍ وَحْدَهُ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تم میں سے کسی کو تنہائی کی برائی اور خرابی معلوم ہوجاتی، تو وہ کبھی رات میں تنہا نہ چلتا ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Umar (RA) that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: "If anyone of you knew what is wrong with being alone, no one would travel at night by himself." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: غزوہ خندق کے موقع پر زبیر ؓ کو رسول اللہ ﷺ نے جاسوسی کے لیے تنہا بھیجا تھا، اس سے معلوم ہوا کہ کسی جنگی ضرورت کے پیش نظر اکیلے سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجہاد ١٣٥ (٢٩٩٨)، سنن الترمذی/الجہاد ٤ (١٦٧٣)، (تحفة الأشراف: ٧٤١٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٣، ٢٤، ٦٠، ٨٦، ١١٢، ١٢٠)، سنن الدارمی/الاسئذان ٤٧ (٢٧٢١) (صحیح )