کونسے نام اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں ؟
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا الْعُمَرِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، عَبْدُ اللَّهِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ.
عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں ۔
It was narrated from Ibn Umar that the Prophet(saw) said: "The most beloved of names to Allah are Abdullah and Abdur-Rehman. (Sahih)
Notes · وضاحت
ان ناموں کے پسندیدہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اللہ کی عبودیت کا اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دوسرے ناموں کے ساتھ بھی عبد یا عبید لگا کر نام رکھا جاسکتا ہے۔ انبیائے کرام (علیہ السلام) کے ناموں پر نام رکھنا بھی درست ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الآداب ١ (٢١٣٢)، سنن الترمذی/الأدب ٤٦ (٢٨٣٤)، (تحفة الأشراف: ٧٧٢١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٤)، سنن الدارمی/ الاستئذان ٦٠ (٢٣٣٧) (صحیح )