Sunan Ibne-Majah 3476

طب کا بیان

3476Sunan Ibne-Majah

پچھنے لگانے کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ مِمَّا تَدَاوَوْنَ بِهِ خَيْرٌ، فَالْحِجَامَةُ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہو اگر ان میں سے کسی میں خیر ہے تو پچھنے میں ہے ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ said:"If there is any good in any of the remedies you use, it is in cupping." (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: پچھنا لگوانے کے کافی فوائد ہیں، بالخصوص جب بدن میں خون کی کثرت ہو تو یہ نہایت مفید ہوتا ہے، اور بعض امراض میں اس سے اللہ تعالیٰ کے حکم سے فوراً آرام ہوجاتا ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطب ٣ (٣٨٥٧)، (تحفة الأشراف: ١٠٥١١)، وقد أخرجہ، مسند احمد (٢/٢٤٢، ٤٢٣) (صحیح )