Sunan Ibne-Majah 3132

قربانی کا بیان

3132Sunan Ibne-Majah

اونٹ اور گائے کتنے آدمیوں کی طرف سے کافی ہے؟

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: نَحَرْنَا بِالْحُدَيْبِيَةِ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ، وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم ﷺ کے ساتھ حدیبیہ میں اونٹ کو سات آدمیوں کی طرف سے نحر کیا، اور گائے کو بھی سات آدمیوں کی طرف سے ١ ؎۔

It was narrated that Jabir said: "We offered sacrifices at Al-Hudaibiyah with the Prophet, a camel on behalf of seven (people) and a cow on behalf of seven."

Notes · وضاحت
١ ؎: سات افراد کی طرف سے اونٹ یا گائے ذبح کرنے کا یہ اصول ہدی کے جانوروں کے لیے ہے، قربانی میں ایک اونٹ دس افراد کی طرف سے جائز ہے، جیسا کہ حدیث رقم: ( ٣١٣١ ) سے واضح ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحج ٦٢ (١٣١٨)، سنن ابی داود/الضحایا ٧ (٢٨٠٩)، سنن الترمذی/الحج ٦٦ (٩٠٤)، (تحفة الأشراف: ٢٩٣٣)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الضحایا ١٥ (٤٣٩٨)، موطا امام مالک/الضحایا ٥ (٩)، سنن الدارمی/الأضاحي ٥ (١٩٩٩) (صحیح )