Sunan Ibne-Majah 2853

جہاد کا بیان

2853Sunan Ibne-Majah

انعام دینا۔

(حديث مرفوع) (حديث موقوف) قَالَ قَالَ رَجَاءٌ: فَسَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ مُوسَى، يَقُولُ لَهُ: حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَأَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَّلَ فِي الْبَدْأَةِ الرُّبُعَ، وَحِينَ قَفَلَ الثُّلُثَ، فَقَالَ عَمْرٌو: أُحَدِّثُكَ عَنْ أَبِي، عَنْ جَدِّي، وَتُحَدِّثُنِي عَنْ مَكْحُولٍ.

حبیب بن مسلمہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے شروع لڑائی میں ملنے والے کو مال غنیمت کا چوتھائی حصہ بطور ہبہ اور عطیہ دیا، اور لوٹتے وقت تہائی حصہ دیا ٢ ؎۔ تو عمرو بن شعیب نے سلیمان بن موسیٰ سے کہا کہ میں تمہیں اپنے والد کے واسطہ سے اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو بن العاص ؓ) سے روایت کر رہا ہوں اور تم مجھ سے مکحول کے حوالے سے بیان کر رہے ہو؟

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی طاقتور لوگوں کے ذریعہ حاصل شدہ مال میں کمزوروں کا بھی حصہ ہوگا۔ ٢ ؎: یعنی مال غنیمت میں سب مسلمان برابر کے شریک ہوں گے اور برابر حصہ پائیں گے۔
Takhrij · تخریج
حدیث عبد اللہ بن عمرو تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٨٧٠٥، ومصباح الزجاجة: ١٠١٠)، وحدیث حبیب بن مسلمة تقدم تخریجہ، (٢٨٥١) (صحیح )