Sunan Ibne-Majah 2502

گمشدہ چیزوں کا بیان

2502Sunan Ibne-Majah

گمشدہ اونٹ، گائے اور بکری

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ.

عبداللہ بن شخیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کا شعلہ ہے ١ ؎۔

It was narrated from Mutarrif bin Abdullah bin Shikhkhir that his father said. "The Messenger of Allah ﷺ said: The lost animal of the Muslim may lead to the burning flame of Hell.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی جو کوئی اس کی خبر نہ کرے بلکہ اسے ہضم کرنے کی نیت سے چھپا رکھے تو اس کے بدلے میں یہ جہنم کی آگ کا مستحق ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٥٣٥١، ومصباح الزجاجة: ٨٨٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٢٥) (صحیح) (ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: ٦٢٠ )