Sunan Ibne-Majah 1825

زکوۃ کا بیان

1825Sunan Ibne-Majah

صدقہ فطر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَرَ بِزَكَاةِ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، قَالَ عَبْدُ اللَّه: فَجَعَلَ النَّاسُ عِدْلَهُ مُدَّيْنِ مِنْ حِنْطَةٍ.

عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور اور جو سے ایک ایک صاع صدقہ فطر ادا کرنے کا حکم دیا۔ عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں: پھر لوگوں نے دو مد گیہوں کو ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو کے برابر کرلیا ١ ؎۔

It was narrated from Ibn Umar that the Messenger of Allah ﷺ enjoined Zakatul-Fitr, one Sa of dates or one Sa of barley. Abdullah said: The people made two Mudd (equal to half of a Sa) of wheat as its equivalent. (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: صدقہ فطر وہ صدقہ ہے جو عیدالفطر کے دن نماز عید سے پہلے دیا جاتا ہے، اہل حدیث کے نزدیک ہر قسم میں سے کھجور یا غلہ سے ایک صاع، حجازی صاع سے دینا چاہیے جو پانچ رطل اور ایک تہائی رطل کا ہوتا ہے، اور موجودہ وزن کے حساب سے تقریباً ڈھائی کلو ہوتا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الزکاة ٧٠ (١٥٠٣)، ٧١ (١٥٠٤)، ٧٤ (١٥٠٧)، ٧٧ (١٥١١)، ٧٨ (١٥١٢)، صحیح مسلم/الزکاة ٤ (٩٨٤)، (تحفة الأشراف: ٨٢٧٠)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الزکاة ١٩ (١٦١٥)، سنن الترمذی/الزکاة ٣٥ (٦٧٦)، ٣٦ (٦٧٧)، سنن النسائی/الزکاة ٣٠ (٢٥٠٢)، موطا امام مالک/الزکاة ٢٨ (٥٢)، مسند احمد (٢/٥، ٥٥، ٦٣، ٦٦، ١٠٢، ١١٤، ١٣٧)، سنن الدارمی/الزکاة ٢٧ (١٧٠٢) (صحیح )