Sunan Ibne-Majah 1740

روزوں کا بیان

1740Sunan Ibne-Majah

سوموار اور جمعرات کا روزہ

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ، وَالْخَمِيسَ ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ تَصُومُ الِاثْنَيْنِ، وَالْخَمِيسَ، فَقَالَ: إِنَّ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ، وَالْخَمِيسَ يَغْفِرُ اللَّهُ فِيهِمَا لِكُلِّ مُسْلِمٍ، إِلَّا مُهْتَجِرَيْنِ، يَقُولُ: دَعْهُمَا حَتَّى يَصْطَلِحَا .

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ دوشنبہ اور جمعرات کو روزہ رکھتے تھے، تو پوچھا گیا: اللہ کے رسول! آپ دوشنبہ اور جمعرات کو روزہ رکھتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: دو شنبہ اور جمعرات کو اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو بخش دیتا ہے سوائے دو ایسے لوگوں کے جنہوں نے ایک دوسرے سے قطع تعلق کر رکھا ہو، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ان دونوں کو چھوڑو یہاں تک کہ باہم صلح کرلیں ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet ﷺ used to fast on Mondays and Thursdays. It was said: "O Messenger of Allah ﷺ , why do you fast on Mondays and Thursdays?" He said: "On Mondays and Thursdays Allah forgives every Muslim except two who have forsaken one another. He says: Leave these two until they reconcile. (Hasan)

Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٢٧٤٦، و مصباح الزجاجة: ٦٢٣)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصوم ٤٤ (٧٤٧)، مسند احمد (٢/٣٢٩)، سنن الدارمی/الصوم ٤١ (١٧٩٢) (صحیح )