Sunan Ibne-Majah 1717

روزوں کا بیان

1717Sunan Ibne-Majah

اللہ کے راستے میں ایک روزہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ الْهَادِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، بَاعَدَ اللَّهُ بِذَلِكَ الْيَوْمِ النَّارَ عَنْ وَجْهِهِ سَبْعِينَ خَرِيفًا.

ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے جہاد کے سفر میں ایک روز بھی روزہ رکھا، تو اللہ اس ایک دن کے روزے کی وجہ سے اس کا چہرہ جہنم سے ستر سال کی مسافت کی مقدار میں دور کر دے گا ١ ؎۔

It was narrated from Abu Saeed AI-Khudri that the Messenger of Allah ﷺ said: "Whoever fasts one day in the cause of Allah, Allah will keep the Fire away from his face the distance of seventy autumns (years) for that day." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: خریف کی تفسیر میں اختلاف ہے اور دوسری روایت میں ستر سال کا ذکر ہے تو خریف سے وہی سال مراد ہوں گے یعنی جہنم سے وہ شخص ستر برس کے راستے کے بقدر دور ہوجائے گا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الجہاد ٣٦ (٢٨٤٠)، صحیح مسلم/الصوم ٣١ (١١٥٣)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد ٣ (١٦٢٣)، سنن النسائی/الصیام ٢٤ (٢٢٤٧، ٢٢٤٨)، (تحفة الأشراف: ٤٣٨٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/ ٢٦، ٤٥، ٥٩، ٨٣)، سنن الدارمی/الجہاد ١٠ (٢٤٤٤) (صحیح )