Sunan Ibne-Majah 1683

روزوں کا بیان

1683Sunan Ibne-Majah

روزہ دار کے لئے بوسہ لینے کا حکم

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ فِي شَهْرِ الصَّوْمِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ روزوں کے مہینے میں بوسہ لیتے تھے۔

It was narrated that Aisha (RA) said: "The Prophet ﷺ used to kiss during the month of fasting." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے روزے کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے کا جواز ثابت ہوتا ہے لیکن یہ ایسے شخص کے لیے ہے جو اپنے نفس پر قابو رکھتا ہو اور جسے اپنے نفس پر قابو نہ ہو اس کے لیے یہ رعایت نہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصوم ١٢ (١١٠٦)، سنن ابی داود/الصوم ٣٣ (٢٣٨٣)، سنن الترمذی/الصوم ٣١ (٧٢٧)، الصوم ٢١ (١٧٦٣)، (تحفة الأشراف: ١٧٤٢٣)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصوم ٢٤ (١٩٢٨)، موطا امام مالک/الصیام ٦ (١٨)، مسند احمد (٦/٣٠)، سنن الدارمی/المقدمة ٥٣ (٦٩٨) (صحیح )