Sunan Ibne-Majah 147

سنت کی پیروی کا بیان

147Sunan Ibne-Majah

حضرت عمار بن یاسر (رض) کے فضائل۔

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا عَثَّامُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ، قَالَ: دَخَلَ عَمَّارٌ عَلَى عَلِيٍّ فَقَالَ: مَرْحَبًا بِالطَّيِّبِ الْمُطَيَّبِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مُلِئَ عَمَّارٌ إِيمَانًا إِلَى مُشَاشِهِ.

ہانی بن ہانی ؓ کہتے ہیں کہ عمار ؓ علی ؓ کے پاس گئے تو علی ؓ نے کہا: طیب و مطیب پاک و پاکیزہ کو خوش آمدید، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: عمار ایمان سے بھرے ہوئے ہیں، ایمان ان کے جوڑوں تک پہنچ گیا ١ ؎۔

It was narrated that Hâni bin Hani said that Ammar enter upon ‘Ali and he said: Welcome to the good and the purifieded. I heard the Messenger of Allah ﷺ say: ‘Ammâr’s heart overflows with faith (Literally: up to the top of his bones.’”

Notes · وضاحت
١ ؎: مشاش: ہڈیوں کے جوڑ کو کہتے ہیں، جیسے کہنی یا گھٹنے یا کندھے کا جوڑ، مراد یہ ہے کہ عمار ؓ کے دل میں ایمان گھر کر گیا ہے، اور وہاں سے ان کے سارے جسم میں ایمان کے انوار و برکات پھیل گئے ہیں، اور رگوں اور ہڈیوں میں سما گئے ہیں، یہاں تک کہ جوڑوں میں بھی اس کا اثر پہنچ گیا ہے، اور اس میں عمار بن یاسر ؓ کے کمال ایمان کی شہادت ہے جو عظیم فضیلت ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٠٣٠٣، ومصباح الزجاجة: ٥٦) (صحیح )