مومن کو نزع یعنی موت کی سختی میں اجر و ثواب حاصل ہوتا ہے
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْأَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْمُؤْمِنُ يَمُوتُ بِعَرَقِ الْجَبِينِ.
بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: مومن ایسی حالت میں مرتا ہے کہ اس کی پیشانی پسینہ آلود ہوتی ہے ١ ؎۔
It was narrated from Abu Buraidah from his father that the Prophet ﷺ said: "The believer dies with sweat on his brow." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی مومن موت کی شدت سے دو چار ہوتا ہے، یا موت اسے اچانک اس حال میں پا لیتی ہے کہ وہ حلال رزق اور فرائض کی ادائیگی کے لیے اس قدر کوشاں رہتا ہے کہ اس کی پیشانی عرق آلود رہتی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الجنائز ١٠ (٩٨٢)، سنن النسائی/الجنائز ٥ (١٨٢٩)، (تحفة الأشراف: ١٩٩٢)، وقد أخرجہ: (حم ٥/٣٥٠، ٣٥٧، ٣٦٠) (صحیح )