Sunan Ibne-Majah 1284

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1284Sunan Ibne-Majah

عیدین کا خطبہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا كَاهِلٍ وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، فَحَدَّثَنِي أَخِي عَنْهُ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَخْطُبُ عَلَى نَاقَةٍ، وَحَبَشِيٌّ آخِذٌ بِخِطَامِهَا.

اسماعیل بن ابی خالد کہتے ہیں کہ میں نے ابوکاہل ؓ کو دیکھا ہے، انہیں رسول اللہ ﷺ سے شرف صحبت حاصل تھا، میرے بھائی نے مجھ سے بیان کیا کہ ابوکاہل ؓ نے کہا کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو ایک اونٹنی پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، اور ایک حبشی اس کی نکیل پکڑے ہوئے تھے ١ ؎۔

It was narrated that Ismâ’il bin Abu Khálid said: “I saw Abu Kahil, and he was a Companion, and my brother narrated to me that he said: ‘I saw the Prophet ﷺ delivering the sermon atop his she-camel, and an Ethiopian was holding onto its reins.” (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: حبشی سے مراد بلال ؓ ہیں۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/العیدین ١٦ (١٥٧٤)، (تحفة الأشراف: ١٢١٤٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٣٠٦) (حسن )