Sunan Ibne-Majah 1257

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1257Sunan Ibne-Majah

جب لوگ نماز کو وقت سے مؤخر کرنے لگیں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنْ أَبِي الْمُثَنَّى، عَنْأَبِي أُبَيٍّ ابْنِ امْرَأَةِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ يَعْنِي: عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَيَكُونُ أُمَرَاءُ تَشْغَلُهُمْ أَشْيَاءُ يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ عَنْ وَقْتِهَا، فَاجْعَلُوا صَلَاتَكُمْ مَعَهُمْ تَطَوُّعًا.

عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: عنقریب کچھ ایسے حکمران ہوں گے جو کاموں میں مشغول رہیں گے، اور وہ نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کریں گے (تو تم وقت پہ نماز پڑھ لو) اور ان کے ساتھ اپنی نماز کو نفل بنا لو ۔

It was narrated from "Ubadahh bin Samit that the Prophet ﷺ SAW said: "There will be leaders who will be distracted by matters and they will delay the prayer until after its proper time. So make your prayer with them voluntary."(Sahih).

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ١٠ (٤٣٣)، (تحفة الأشراف: ٥٠٩٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٣٨٤، ٣٨٧، ٢/٩٥، ٣/٢٤، ٢٨، ٥/٣١٥، ٣٢٩) (صحیح )