Sunan Ibne-Majah 1183

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1183Sunan Ibne-Majah

رکوع سے قبل اور بعد قنوت

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: سُئِلَ عَنِ الْقُنُوتِ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَقَالَ: كُنَّا نَقْنُتُ قَبْلَ الرُّكُوعِ وَبَعْدَهُ.

انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ان سے نماز فجر میں دعائے قنوت کے متعلق پوچھا گیا کہ کب پڑھی جائے؟ تو انہوں نے کہا: ہم رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد دونوں طرح دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے ١ ؎۔

It was narrated that Anas bin Malik (RA) said: He was asked about Qunut in the Subh prayer, and he said: "We used to recit Qunut before Ruku and afterwards."(Hasan).

Notes · وضاحت
١ ؎: محدثین نے اسی پر عمل کیا ہے، اور نماز فجر کی طرح وتر میں بھی یہ جائز رکھا ہے کہ خواہ رکوع سے پہلے قنوت پڑھے یا رکوع کے بعد، مگر رکوع کے بعد پڑھنے کی حدیثیں زیادہ قوی اور زیادہ صحیح ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٨٧ ومصباح الزجاجة: ٤١٨)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان ١٢٦ (٧٩٨)، صحیح مسلم/المساجد ٥٤ (٦٧٧)، سنن ابی داود/الصلاة ٣٤٥ (١٤٤٤)، سنن النسائی/التطبیق ٢٧ (١٠٧٢)، مسند احمد (٣/٢١٧، ٢٣٢)، سنن الدارمی/الصلاة ٢١٦ (١٦٣٧) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے ملاحظہ ہو: ١٢٤٣ )