Sunan Ibne-Majah 1132

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1132Sunan Ibne-Majah

جمعہ کے بعد کی سنتیں

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا صَلَّيْتُمْ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَصَلُّوا أَرْبَعًا.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم جمعہ کے بعد سنت پڑھو تو چار رکعت پڑھو ١ ؎۔

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ said: If you pray after Friday, then pray four (Rakah).(Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: عبداللہ بن عمر ؓ کی اوپر والی احادیث میں جمعہ کے بعد دو رکعت سنت مذکور ہے اور اسی پر خود ان کا عمل رہا ہے، اور اس حدیث میں چار رکعت سنت کا ذکر ہے، تطبیق یوں ہوگی کہ آدمی مسجد میں پڑھے تو چار رکعت اور گھر جا کر پڑھے تو دو رکعت پڑھ لے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الجمعة ١٨ (٨٨١)، (تحفة الأشراف: ١٢٦٨٧)، وقد أخرجہ سنن ابی داود/الصلاة ٢٤٤ (١١٣١)، سنن الترمذی/الصلاة ٢٥٩ (٥٢٣)، سنن النسائی/الجمعة ٤٢ (١٤٢٧)، دی/الصلاة ٢٠٧ (١٦١٦) (صحیح )