Sunan Ibne-Majah 1045

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

1045Sunan Ibne-Majah

نماز میں خشوع

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ، أَوْ لَا تَرْجِعُ أَبْصَارُهُمْ.

جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: لوگوں کو (نماز کی حالت میں) آسمان کی طرف اپنی نگاہیں اٹھانے سے باز آجانا چاہیئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی نگاہیں (صحیح سالم) نہ لوٹیں ١ ؎۔

It was narrated from Jabir bin Samurah that the Prophet ﷺ said: "Let those who lift their gaze to the heavens desist, or their sight will not come back." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی نماز کے اندر اس کام سے باز آجائیں، اور بعضوں نے کہا کہ جب دعا کرتا ہو تو نماز سے باہر بھی نگاہ اٹھانی مکروہ ہے، اور اکثر لوگوں نے نماز سے باہر نگاہ اٹھانے کو جائز کہا ہے، اس بناء پر کہ دعا کا قبلہ آسمان ہے جیسے نماز کا قبلہ کعبہ ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٢٣ (٤٢٨)، (تحفة الأشراف: ٢١٣٠)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ١٦٧ (٩١٢)، مسند احمد (٥/٩٠، ٩٣، ١٠١، ١٠٨، سنن الدارمی/الصلاة ٦٧ (١٣٣٩) (صحیح )