Sunan Abu Dawood 68

پاکی کا بیان

68Sunan Abu Dawood

جنبی کے استعمال سے پانی ناپاک نہیں ہوتا

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، حَدَّثَنَا سِمَاكٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَفْنَةٍ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَتَوَضَّأَ مِنْهَا أَوْ يَغْتَسِلَ، فَقَالَتْ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الْمَاءَ لَا يُجْنِبُ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے ایک لگن سے (چلو سے پانی لے لے کر) غسل جنابت کیا، اتنے میں رسول اللہ ﷺ اس برتن میں بچے ہوئے پانی سے وضو یا غسل کرنے کے لیے تشریف لائے تو ام المؤمنین نے آپ ﷺ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں ناپاک تھی (اور یہ غسل جنابت کا بچا ہوا پانی ہے) ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پانی ناپاک نہیں ہوتا ١ ؎۔

Narrated Abdullah ibn Abbas (RA) : One of the wives of the Prophet ﷺ took a bath from a large bowl. The Prophet ﷺ wanted to perform ablution or take from the water left over. She said to him: O Prophet of Allah, verily I was sexually defiled. The Prophet said: Water not defiled.

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی غسل جنابت کے بعد بچا ہوا پانی پاک ہوتا ہے اور اس میں چھینٹیں پڑنے سے اس کی پاکی متأثر نہیں ہوتی۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الطھارة ٤٨ (٦٥)، سنن النسائی/المیاہ (٣٢٦) بلفظ: ” لا ینجسہ شيء “، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٣٣ (٣٧٠، ٣٧١)، (تحفة الأشراف: ٦١٠٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٣٥، ٢٤٨، ٣٠٨، ٣٣٧)، سنن الدارمی/الطھارة ٥٧ (٧٦١) (صحیح )