Sunan Abu Dawood 4033

لباس کا بیان

4033Sunan Abu Dawood

اون اور بالوں کا پہننا کیسا ہے؟

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: قَالَ لِي أَبِي: يَا بُنَيَّ لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ أَصَابَتْنَا السَّمَاءُ حَسِبْتَ أَنَّ رِيحَنَا رِيحُ الضَّأْنِ.

ابوبردہ ؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے میرے والد نے کہا: بیٹے! اگر تم ہمیں دیکھتے اور ہم اپنے نبی کریم ﷺ کے ساتھ ہوتے اور بارش ہوئی ہوتی تو تم ہم میں بھیڑوں کی بو محسوس کرتے ١ ؎۔

Narrated Abu Burdah (RA) : My father said to me: My son, if you had seen us while we were with the Messenger of Allah ﷺ and the rain had fallen on us, you would have thought that our smell was the smell of the sheep.

Notes · وضاحت
١ ؎: کیونکہ ہمارے کپڑے کھالوں اور بالوں کے ہوتے تھے بھیگنے کی وجہ سے ان سے بھیڑ بکریوں کی بو آتی۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/صفة القیامة ٣٨ (٢٤٧٩)، سنن ابن ماجہ/اللباس ٤ (٣٥٦٢)، (تحفة الأشراف: ٩١٢٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٤٠٧، ٤١٩) (صحیح )