Sunan Abu Dawood 367

پاکی کا بیان

367Sunan Abu Dawood

عورتوں کے کپڑوں پر نماز نہ پڑھنے کا بیان

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَشْعَثُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي فِي شُعُرِنَا أَوْ فِي لُحُفِنَا، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: شَكَّ أَبِي.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے شعار یا لحافوں میں نماز نہیں پڑھتے تھے ١ ؎۔ عبیداللہ کہتے ہیں کہ شک میرے والد (معاذ) کو ہوا ہے۔

Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : The Messenger of Allah ﷺ would not pray in our wrappers or in our quilts. Ubaydullah said: My father (Muadh) doubted this.

Notes · وضاحت
١ ؎: شعار وہ کپڑا ہے جو عورت کے بدن سے لگا رہے اور لحاف اوڑھنے کی چادر کو کہتے ہیں، آپ ﷺ ان کپڑوں میں نماز اس وجہ سے نہیں پڑھتے تھے کہ کہیں ان میں حیض کا خون نہ لگ گیا ہو۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/الجمعة ٦٧ (٦٠٠)، سنن النسائی/الزینة ٦١ (٥٣٦٨)، وأعاده المؤلف برقم: ٦٤٥، (تحفة الأشراف: ١٦٢٢١ و ١٧٥٨٩ و ١٩٢٩٦)، ویأتی ہذا الحدیث عند المؤلف برقم (٦٤٥) (صحیح )