Sunan Abu Dawood 3259

قسم کھانے اور نذر (منت) ماننے کا بیان

3259Sunan Abu Dawood

جو شخص سالن نہ کھانے کی قسم کھالے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَضَعَ تَمْرَةً عَلَى كِسْرَةٍ، فَقَالَ: هَذِهِ إِدَامُ هَذِهِ.

یوسف بن عبداللہ بن سلام کہتے ہیں میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا آپ نے روٹی کے ٹکڑے پر کھجور رکھا اور کہا یہ اس کا سالن ہے ١ ؎۔

Narrated Yusuf ibn Abdullah ibn Salam (RA) : I saw that the Prophet ﷺ put a date on a loaf and said: This is a thing eaten with bread (condiments).

Notes · وضاحت
١ ؎: اس روایت سے معلوم ہوا کہ جس نے سالن نہ کھانے کی قسم کھائی ہو اگر وہ روٹی کے ساتھ کھجور کھائے تو وہ حانث شمار ہوگا۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١١٨٥٤) ویأتی ہذا الحدیث فی الأطعمة (٣٨٣٠) (ضعیف) (اس کے راوی یحییٰ بن العلاء ضعیف ہیں )