دشمن کے علاقہ میں آتش زنی کرنا
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي الأَخْضَرِ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ عُرْوَةُ، فَحَدَّثَنِي أُسَامَةُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عَهِدَ إِلَيْهِ فَقَالَ: أَغِرْ عَلَى أُبْنَى صَبَاحًا وَحَرِّقْ.
عروہ کہتے ہیں کہ اسامہ ؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں وصیت کی تھی اور فرمایا تھا: ابنی ١ ؎ پر صبح سویرے حملہ کرو اور اسے جلا دو ۔
Narrated Usamah (RA) : The Messenger of Allah ﷺ enjoined upon him to attack Ubna in the morning and burn the place.
Notes · وضاحت
١ ؎: فلسطین میں رملہ اور عسقلان کے مابین ایک مقام کا نام ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابن ماجہ/الجھاد ٣١ (٢٨٤٣)، (تحفة الأشراف: ١٠٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٢٠٥، ٢٠٩) (ضعیف) (اس کے راوی صالح ضعیف ہیں )