Sunan Abu Dawood 2072

نکاح کا بیان

2072Sunan Abu Dawood

متعہ کا بیان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَتَذَاكَرْنَا مُتْعَةَ النِّسَاءِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: رَبِيعُ بْنُ سَبْرَةَ: أَشْهَدُ عَلَى أَبِي أَنَّهُ حَدَّثَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ.

ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ ہم عمر بن عبدالعزیز کے پاس تھے تو عورتوں سے نکاح متعہ ١ ؎ کا ذکر ہم میں چل پڑا، تو ان میں سے ایک آدمی نے جس کا نام ربیعہ بن سبرہ تھا کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میرے والد نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر متعہ سے منع کردیا ہے ٢ ؎۔

Al Zuhri said “we were with Umar bin Abd Al Aziz, there we discussed temporary marriage. A man called Rabi bin Saburah said “I bear witness that my father told me that the Messenger of Allah ﷺ had prohibited it at the Farewell Pilgrimage. ”

Notes · وضاحت
١ ؎: متعین مدت کے لئے نکاح کرنے کو نکاح متعہ کہتے ہیں۔ ٢ ؎: یہ نکاح کئی بار حلال ہوا پھر آخر میں حرام ہوگیا، اور اب اس کی حرمت قیامت تک کے لئے ہے، ائمہ اسلام اور علماء سنت کا یہی مذہب ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/النکاح ٣ (١٤٠٦)، سنن النسائی/النکاح ٧١ (٣٣٧٠)، سنن ابن ماجہ/النکاح ٤٤ (١٩٦٢)، ( تحفة الأشراف: ٣٨٠٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٤٠٤، ٤٠٥)، سنن الدارمی/النکاح ١٦ (٢٢٤٢) (حجة الوداع کا لفظ شاذ ہے صحیح مسلم میں فتح مکہ ہے، اور یہی صحیح ہے )