Sunan Abu Dawood 206

پاکی کا بیان

206Sunan Abu Dawood

مذی کا بیان

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ الْحَذَّاءُ، عَنْ الرَّكِينِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ قَبِيصَةَ، عَنْ عَلِيٍّرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً، فَجَعَلْتُ أَغْتَسِلُ حَتَّى تَشَقَّقَ ظَهْرِي، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ ذُكِرَ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَفْعَلْ إِذَا رَأَيْتَ الْمَذْيَ، فَاغْسِلْ ذَكَرَكَ وَتَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ، فَإِذَا فَضَخْتَ الْمَاءَ فَاغْتَسِلْ.

علی ؓ کہتے ہیں کہ میں ایک ایسا آدمی تھا جسے مذی ١ ؎ بہت نکلا کرتی تھی، تو میں باربار غسل کرتا تھا، یہاں تک کہ میری پیٹھ پھٹ گئی ٢ ؎ تو میں نے نبی اکرم ﷺ سے اس کا ذکر کیا، یا آپ سے اس کا ذکر کیا گیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو، جب تم مذی دیکھو تو صرف اپنے عضو مخصوص کو دھو ڈالو اور وضو کرلو، جیسے نماز کے لیے وضو کرتے ہو، البتہ جب پانی ٣ ؎ اچھلتے ہوئے نکلے تو غسل کرو ۔

Ali said: My prostatic fluid flowed excessively. I used to take a bath until my back cracked (because of frequent washing). I mentioned it to the prophet ﷺ , or the fact was mentioned to him (by someone else). The Messenger of Allah ﷺ said; Do not do so. When you find prostatic fluid, wash your penis and perform ablution as you do for your prayer, but when you have seminal emission, you should take a bath.

Notes · وضاحت
١ ؎: مذی ایسی رطوبت کو کہتے ہیں جو عورت سے بوس وکنار کے وقت مرد کے ذکر سے بغیر اچھلے نکلتی ہے۔ ٢ ؎: یعنی ٹھنڈے پانی سے غسل کرتے کرتے پیٹھ کی کھال پھٹ گئی، جیسے سردی میں ہاتھ پاؤں پھٹ جاتے ہیں۔ ٣ ؎: اس سے مراد منی ہے یعنی وہ رطوبت جو شہوت کے وقت اچھل کر نکلتی ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن النسائی/الطھارة ١١١ (١٥٢)، والغسل ٢٨ (٤٣٦)، (تحفة الأشراف: ١٠٠٧٩)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الغسل ١٣(٢٦٩)، سنن الترمذی/الطھارة ٨٣ (١١٤)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٧٠ (٥٠٤)، مسند احمد (١/١٠٩، ١٢٥، ١٤٥) (صحیح )