Sunan Abu Dawood 1944

مناسک حج کا بیان

1944Sunan Abu Dawood

مزدلفہ سے جلدی لوٹنا

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَفَاضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يَرْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ.

جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ مزدلفہ سے اطمینان و سکون کے ساتھ لوٹے اور لوگوں کو حکم دیا کہ اتنی چھوٹی چھوٹی کنکریاں ماریں جو ہاتھ کی دونوں انگلیوں کے سروں کے درمیان آسکیں اور وادی محسر میں آپ نے اپنی سواری کو تیز کیا۔

Narrated Jabir ibn Abdullah (RA) : The Messenger of Allah ﷺ hastened from al-Muzdalifah with a quite demeanour and ordered them (the people) to throw small pebbles and he hastened in the valley (wadi) of Muhassir.

Takhrij · تخریج
سنن النسائی/ الحج ٢٠٤ (٣٠٢٤)، سنن ابن ماجہ/ المناسک ٦١ (٣٠٢٣)، ( تحفة الأشراف: ٢٧٤٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٠١، ٣٣٢، ٣٦٧، ٣٩١)، سنن الدارمی/المناسک ٥٩ (١٩٤٠) (صحیح )